2023 Latest News Press Releases

جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے سب گرفتار شدگان تین ایم پی اوکے تحت نظر بند

شام تک یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ رہا کیا جا رہا ہےمگر۔ اچانک کہیں سے حکم آیا کہ رہا نہیں کرنا سب کو جیل پہنچاؤ ان کو تین ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیاگیا ہے

لاہور  خصوصی رپورٹ۔  کل شام گرفتاری اور رہائی کی کہانی نے نیا موڑ لے لیا جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے بڑا واضح فیصلہ دیا تھا کہ یہ گرفتار ہونے والوں نے سوائے سڑک روک کر  اپنے مطالبات کے حق  میں پر امن احتجاج کے کچھ نہیں کیا  یہ دفعات جھوٹی اور بے بنیاد ہیں گرفتار کرنے کا بہانہ ہے لہذا ان ایف آئی آرز کو ختم کیا جاتا ہے انہیں فی الفور رہا کر دیا جائے  اس کے بعدیہ کہا گیا کہ لاہور کے مختلف تھانوں سے لائے ہوئے ان قیدیوں کو ایک جگہ نولکھا ثھانہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے مگر کہیں سے دوسرے احکامات موصول ہوئے کہ اب انہیں تین ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے لہذا انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائے

Related posts

تین سو تینتالیس مرد وخواتین کے تبادلے165 مرد اور 178 خواتین شامل

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور بانی رکن پروفیسر چوہدری غلام رسول شدید علیل ہیں ان کی صحتیابی کے لیے دعا  کیجیے 

Ittehad

سنہری موقع ضائع نہ کریں تین بیں الاقوامی وظائف کی کلوزنگ تاریخ بہت نزدیک

Ittehad

Leave a Comment