College News Latest News Press Releases

دیال سنگھ لٹریری فیسٹیول کی تفصیلات جاری،انعقاد 14 دسمبر کو ہوگا

اتحادِ اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2021 کو گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں “ادب،سماج اور تبدیلی” کے موضوع پر منعقد ہونے والے پہلے دیال سنگھ لٹریری فیسٹیول کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ ایک روزہ فیسٹیول تین سیشنز پر مشتمل ہو گا۔ پہلے سیشن کو “یہ کائنات ابھی نا تمام ہے شاید” کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس سیشن میں کلیدی خطبہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور نقاد اور کہانی نویس پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس پیش کریں گے۔ جی سی یونیورسٹی لاہور سے تعلق رکھنے والے نقاد، افسانہ نگار اور دانشور سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے بزرگ رہنما ظفر علی خان پہلے سیشن میں خصوصی مضامین پڑھیں گے۔ اس سیشن کی صدارت تاریخ دان، اور محقق حسن جعفر زیدی کریں گے جبکہ پہلے سیشن کی نطامت ڈاکٹر شوکت حیات اور ڈاکٹر شمائلہ حسین کے سپرد ہو گی۔
دوسرے سیشن کو “لفظوں میں بولتا ہے رگِ عصر کا لہو” کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس سیشن میں وقاص احمد شہباز کی میزبانی میں ایک مکالمہ ہو گا جس میں انسانی حقوق کے معروف رہنما اور صحافی حسین نقی، معروف کالم نگار، صحافی اور استاد وجاہت مسعود، ناول نگار نیلم احمد بشیر اور سماجی کارکن، لمز یونیورسٹی لاہور کے استاد ڈاکٹر تیمور رحمان شریکِ مکالمہ ہوں گے۔
“اک شعر ابھی تک باقی ہے” کے عنوان سے فیسٹیول کا آخری سیشن مشاعرے پر مشتمل ہو گا۔ اس کی صدارت مجلس ترقی ادب کے صدر نشین مشہور شاعر منصور آفاق کریں گے
مشاعرے میں حمیدہ شاہین، شفیق احمد خان، باقر علی شاہ، احمد عطاء، جواد شیخ سمیت نامور شعرا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے کی نطامت نوجوان شاعر اور استاد عدنان محسن کریں گے۔

Related posts

لاہور کے پانچ بڑے مردانہ و زنانہ کالجوں کے پرنسپلز کےلیے درخواستیں طلب

Ittehad

حکومت نے ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کے لیے اسسٹنٹ،اہسوسی ایٹ اور پروفیسرز کی سیٹوں کی تفصیل طلب کر لی

Ittehad

  مظاہرہ کرنے والے ملازمین پر پولیس کا  وحشیانہ لاٹھی چارج ،بلوچستان پروفیسرز  اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر  زخمی

Ittehad

Leave a Comment