2024 HED News Latest News

داخلوں کے لیے لبرل پالیسی ۔بی ایس کالجز کی اجازت دی جائے گی

سال اول اور بی ایس کالجز میں داخلے جلد شروع کیے جائیں گے بی ایس میں اس سال انرولمنٹ آٹھ لاکھ سے زائد پہنچائی جائے گی ایم کیٹ اور ای کیٹ سرکاری کالجز میں شروع کرنے سے پرائیویٹ اداروں کو خاصا نقصان ہوا پڑھانے والوں کو ایک ایک لاکھ فی کس ادا کیا گیا

وزیر اعلی پنجاب لاہور کے دس مردانہ / زنانہ کالجز جہاں ایم کیٹ اور ای کیٹ شروع کیا گیا ہے کا کسی بھی وقت اچانک دورہ کریں گی

لاہور۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ اس سال اول اور بی ایس میں انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا اس مقصد کے حصول کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اول بورڈ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی داخلے شروع کر دئیے جائیں داخلوں کے لیے لبرل پالیسی رکھی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد داخل ہو جائے جو کالج بھی بی ایس کھولنے کی اجازت مانگے اسے دے دی جائے بی ایس کلاسز کو زیادہ فوکس کیا جائے گزشتہ برس ناقص حکمت عملی کے باعث بی ایس انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا جا سکا تھا اس پر سخت تنقید کی گئی اور کہ گیا کہ اس سال انرولمنٹ کو چھ لاکھ سے بڑھا کر اٹھ لاکھ تک پہنچایا جائے گا ای کیٹ اور ایم کیٹ کی کلاسز سرکاری کالجز میں شروع کروانے سے پرائیویٹ سیکٹر کو خاصا مالی خسارہ ہوا ہے یہی اساتذہ وہاں جا کر کلاسز پڑھاتے تھے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کا انسنٹیو دیکر انہیں اپنے ہی کالجز میں پڑھانے کی ترغیب دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لاہور کے دس کالجز میں یہ پروگرام شروع ہوا ہے مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کسی بھی دن ان کالجز کا دورہ کریں گی اور ان اساتذہ کو جدید علوم سے آراستہ کرتے ہوئے دیکھیں گی

Related posts

ڈسپئیرٹی الائونس کی تفریق، فپواسا اور پپلا کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

Ittehad

پارلیمنٹ احتجاج میں  حافظ رمضان سربراہی میں  پپلا سرگودھا ڈویژن کی  شرکت

Ittehad

پبلک سروس کمیشن سے نو منتخب سات مضامین کے اٹھانوے مرد لیکچررزکی تعیناتی

Ittehad

Leave a Comment