HED News Latest News

لاہور گرائمر سکول میں ہراسمنٹ کا واقعہ،حکومت متحرک

سوشل میڈیا پر کئی اور واقعات کاذکر،واضح قواعد بنانے کی ضرورت ہے

لاہور(میڈیا رپورٹس) لاہور گرائمر سکول نامی ایک تعلیمی ادارے میں طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے بچوں کےتحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ایل جی ایس کی گلبرگ میں واقع ایک برانچ میں بعض ٹیچرز پر نامناسب انداز میں گھورنے،قریب ہونے کی کوشش کرنے اور نازیبا تصاویر واٹس ایپ کرنے اور ایک کلرک پرنازیبا گفتگو کرنے کے الزامات ہیں۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ طالبات نے جب اپنی ایک فی میل ٹیچر سے ان واقعات کا ذکر کیا تو انہوں نے خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں ان میں سے کچھ طالبات اور بعض سابق طالب علموں نے ہمت کرکے واقعات کا سوشل میدیا پر بیان کیا تو انتظامیہ نے مذکورہ افراد کو سکول سے فارغ کرنے کا نوٹس سوشل میڈیا پر لگا دیا۔جو بعد ازاں وہاں سے بھی ڈیلیٹ کردیا۔پولیس کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی۔ اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔جو 3 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔وزیراعلی پنجاب اور وزیر سکول ایجوکیشن نےذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لاہور میں ایل جی ایس کی دیگر برانچز اور دیگر نجی اداروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اس قسم کے واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا مختلف افراد کی جانب سے تذکرہ ہورہا ہے۔

Related posts

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشنز میں کونسل آف پروفیشنلز پینل کی کلین سویپ

Ittehad

ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں پروفائل ڈیٹا فیڈ کرنےکی کل آخری تاریخ

Ittehad

اٹھ ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات کے پوسٹنگ ارڈرز کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment