HED News Latest News

لیو انکیشمنٹ،تاخیری حربے بند کرکے فوری ادائیگیاں کی جائیں:اتحاد اساتذہ،پی پی ایل اے

ریٹائر ہونے والے کالج اساتذہ سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکڑوں ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کئی مہینوں سے تاخیرکا شکار ہے۔اتحاد اساتذہ کے رہنمائوں اور پی پی ایل اے کی قیادت نے وزیر ہائر ایجوکیشن اور وزیر اعلی پنجاب سے اس صورت حال کا فوری نوٹس لے کر معاملہ حل کروانے کی اپیل کی ہے،انہوں نے کہا کہ معاملہ تنگ آمد بجنگ آمد کی صورت حال تک نہ پہنچے تو بہتر ہے۔یہ پوری عمر خدمت کرکے ریٹائرڈ ہونے والے کالج اساتذہ کا حق ہے۔اس کی ادائیگی جلد از جلد ممکن بنائی جائے۔یاد رہے کہ لیو انکیشمنٹ وہ رقم ہے جو ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو اپنی بچ جانے والی چھٹیوں کے عوض ادا کی جاتی ہے۔ریٹائرمنٹ پر ملنے والی رقم کے حوالے سے سرکاری ملازمین بچوں کے شادی بیاہ سے لے کر مکانات کی تعمیر تک متعدد منصوبے وابستہ کرلیتے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے واجبات میں جہاں دیگر بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں ان میں دیگر محکموں کی طرح کالج اساتذہ کی ساتھ ایچ ای ڈی کے دیگر ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی میں کئی مہینوں کی تاخیر کی جاتی ہے۔اس سال کے آغاز میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں بچ جانے والے بجٹ کو دوبارہ مختص کرکے ملازمین کواربوں روپے کی رکی ہوئی ادائیگیوں کو ممکن بنایا تھا۔لیکن کرونا وبا کا آغاز ہوتے ہی محکمہ فنانس نے یہ دوبارہ مختص شدہ بجٹ واپس لے لیا اور و با میں کمی کے باوجود واپس نہیں کیا۔اب محکمہ ہائر ایجوکیشن تنخواہوں کی مد میں ملنے والے اضافی فنڈ کو دوبارہ مختص کروانے کے لئے کیس محکمہ فنانس کو بھجوایا ہے ۔جو کئی ہفتوں سے تاحال منظوری کا منتظر ہے۔

Related posts

ٹرمپ انتظامیہ کے غیر ملکی طالب علموں کو امریک سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج

Ittehad

نیٹ لورز کو قدرت نے آرام فراہم کر دیا آپ کے شہر میں سروس کب کب بند رہے گی اس چارٹ میں ملاحظہ فرمائیں 

Ittehad

ٹنیور ٹریک پالیسی تبدیل ۔نئے اور ٹائم بارڈ کیسز کی فنڈنگ نہیں ہوگی،ایپٹا آج احتجاج کرئے گی

Ittehad

Leave a Comment