2024 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان کے پیپلا الیکشن میں نامزد مرکزی و ڈویژنل امیدواران کے اٹک ۔فیصل آباد ،ملتان اور جام پور میں اساتذہ سے رابطے

لاہور ۔خصوصی رپورٹ ۔۔مرکزی امیدواران نے اٹک کا دوارہ کیا اور اساتذہ کو اتحاد اساتذہ کی ماضی کی کارکردگی بارے اگائی اور آئندہ کے اہداف بارے بتایا اور منشور بارے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی محترمہ فائزہ رعنا اس وفد کی سربراہی کر رہی تھیں جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری کے امیدوار پروفیسر محبوب عارف ،سینئر نائب صدر کے امیدوار ڈاکٹر شیر محمد گوندل ۔ڈویژل صدارت راولپنڈی کے امیدوار ظفر اللہ شاھین اور راولپنڈی کے دیگر رہنما بھی شامل تھے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک گرلز کالج اٹک ۔بوائز و گرلز کالج حضرو کا دورہ کیا اساتذہ سے ملاقاتیں کیں ۔انہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کی مختلف ادوار میں کارکردگی بارے آگاہی کی آئندہ کے اہداف پر بات کی فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے گورنمنٹ کالج چک جھمرہ اور گورنمنٹ کالج ساہیانوالہ کا انتخابی دورہ کیا قائدین میں فیصل آباد کی آئرن لیڈی محترمہ شگفتہ رانا ڈاکٹر ہاشم اور دیگر رہنما شامل تھے ان کالجوں سے انتخابی منشور پر گفتگو کی ملتان کی قیادت نے جن میں مرکزی رہنما ارشاد حسین ملک امیدوار برائے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب ۔پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی صدیقی اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر جاوید احمد اور پروفیسر قیصر عباس قیصر نمایاں تھے نے گرلز کالج چونگی نمبر 14 ملتان کا انتخابی دورہ کیا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے انتخابی منشور بارے تفصیلی گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دئیے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ٹیم جس کی قیادت سابق ڈویژنل صدر اور آئندہ کے امیدوار اور آگیگا کی تحریک میں پنجاب بھر نمایاں حیثیت منوانے والے نوجوان لیڈر جناب یاسر چاند رضوی اور مرکزی نائب صدارت کے امیدوار ڈاکٹر فرحت حیات سرکانی اور رہنما پروفیسر خالد بھٹہ ایک ساتھ تھے نے گورنمنٹ کالج جام پور کا دورہ کیا پروفیسر رانا غلام یسین کو گریڈ بیس میں ترقی پر مبارکباد دی سٹاف سے ملے اور انہیں انتخابات بارے مکمل آگاہی تھے اور آئیندہ کے اہداف بارے اتحاد اساتذہ پاکستان کے عزائم سے آگاہ کیا انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج فاضل پور کا بھی کامیاب دورہ کیا

مرکزی قیادت کی ضلع اٹک کے کالجوں میں انتخابی مصروفیات کی تصویری جھلکیاں

ملتان کے قائدین چونگی نمبر 14 میں گفتگو کرتے ہوئے

فیصل آباد کے قائدین کا انتخابی دورہ تصاویر کی نظر میں

ڈیرہ غازی خان میں قائدین اساتذہ سے ہم کام

Related posts

سابق صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر رشید احمد انگوی انتقال کر گئے

Ittehad

محکمہ نے عدالت میں پیش کرنے کے لیے گریڈ اٹھارہ کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی

Ittehad

تحریک اساتذہ کی دورنگی کی کہانی

Ittehad

Leave a Comment