2022 College News Latest News

رہنما اتحاد اساتذہ راؤ ریاست علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

 نامور ماہر تعلیم معروف  ریاضی دان اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر راؤ ریاست علی مدت ملازمت مکمل کر کے سات اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں  انہوں نے نو جنوری انیس سو اٹھاسی کو درس و تدریس جیسے مقدس  پیشے کی شروعات کی ترقی پا کرمئی دو ہزار  پانچ کو اسسٹنٹ پروفیسر بنا دئیے گئے اور پھر تیس مارچ دو ہزار پندرہ کو پرموٹ ہو کر ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو گئے اور پھر تیس دسمبر دو ہزار اکیس  کے سلیکشن بورڈ میں  انہیں ایک مرتبہ پھر ترقی دیکر پروفیسر آف  ریاضی بنا دیا گیا جس کا پوسٹنگ آرڈر تاحال نہیں ہوئے اور ایک مرتبہ پھر انہیں سات اپریل سے اسی پوسٹ پر جوائن کروا کر ریٹائر کیا جائے گا یہ تو تھا ان کا شاندار تدریسی کیریئر اب آئیے ان کی شخصیت کے دوسرے پہلوئوں کا جائزہ لیں راؤ ریاست علی خوش اخلاق ۔خوش گفتار اور عمدہ مضبوط کردار کے حامل انسان ہیں جنہوں نے اپنے حلقہ اثر میں رہنے والوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا بصیرت مالا مال  صاحب رائے شخصیت ہیں روز اول سے اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور ہمیشہ اساتذہ برادری کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا اساتذہ کے حقوق کے لیے کی گئی جدوجہد میں پیش پیش رہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و زندگی عطا کرئے اور وہ اساتذہ کی رہنمائی فرماتے رہیں  ان کی ریٹائر منٹ پر خانیوال کے دوستوں نے ایک پر وقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا اور دوستوں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر  تفصیلی روشنی ڈالی اور ساتھیوں نے مل کر کھانا کھایا

Related posts

ترقیوں کی تازہ ترین ،، آج صرف غیر تدریسی عملے کے کیسز زیر بحث ائے۔خواتین لیکچررز کے کل تک موخر

Ittehad

پانچ درجاتی فارمولا پی پی ایل اے کی جد و جہد

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے ڈپٹی سیکرٹری خرم بشیر گئے اسد عباس مگسی ا گئے

Ittehad

Leave a Comment