ان کی عمر لگ بھگ پنتالیس برس تھی وہ بطور پرنسپل گورنمنٹ کالج قائد آباد ضلع خوشاب کام کر رہے تھے وہ ایک ہنس مکھ ،خوش اخلاق اور شریف النفس انسان تھے
ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ان کے آبائی قصبہ جنڈاں والا ضلع بھکر میں ادا کی جائے گی دوستوں سے شرکت کی استدعا ہے
قائد آباد ( نامی نگار) اتحاد اساتذہ پاکستان کے دیرینہ ساتھی اور گورنمنٹ کالج قائد آباد ضلع خوشاب محمد سلیم رات ہارٹ اٹیک کے سبب اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر چوالیس پنتالیس برس تھی انہوں نے تدریسی سفر کی شروعات 2009 میں بطور لیکچرر سائیکالوجی کیا آغاز سروس سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور ہمیشہ ساتھ نبھایا اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پیپلا سرگودھا ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری بھی منتخب ہوئے سروس میٹرز اور انتظامی امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے ان کی صلاحیتوں کو دیکھے ہوئے انہیں گورنمنٹ کالج قائد آباد تعینات کر دیا گیا اور وہ اس منصب پر گزشتہ تین چار برس سے خدمات سر انجام دے رہے تھے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے دو برس قبل بھی انہیں ہارٹ اٹیک آیا دو سٹنٹ ڈالے گئے مگر اس مرتبہ اس موذی مرض نے گویا جان ہی لے لی ان کی موت سے اتحاد اساتذہ پاکستان کے سارے پنجاب کے ساتھی غم زدہ ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ان کے آبائی قصبہ جنڈاں والا ضلع بھکر میں ادا کی جائے گی
