2024 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ کے رہنما اور اردو ادب کے نامور استاد لئیق زیدی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

انہوں نے تقریباً 36 برس محکمہ ہائر ایجوکیشن میں خدمات سر انجام دیں گیارہ جنوری 1988 کو.درس و تدریس کی شروعات کی سترہ فروری 2009 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر آف اردو ادب بنے 19 دسمبر 2016 کے صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس نے انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اردو کے منصب پر ترقی دی جلد ہی پروفیسر آف اردو کے عہدے پر ترقی پانے باری تھی کہ ریٹائرمنٹ ازے ا گئی

جب آپ نے سروس کا آغاز کیا اس زمانے میں سلیکشن کے بعد دور دراز تعینات کیا جاتا تھا اسی روایت کے پش نظر سید لئیق انور زیدی کو 1988 میں جائے سکونت بہاولپور سے سیکٹروں کلو میٹر دور ضلع نارووال کے قصبہ بدوملہی میں تعینات کر دیا گیا وہاں تقریباً ایک سال پڑھایا درخواست پر پنجاب کے دوسرے سرے لیاقت پور ٹرانسفر کر دیا گیا آٹھ نو ماہ وہاں گزارے تو 1990 میں انہیں آبائی شہر بہاولپور کے تاریخی کالج گورنمنٹ ایس ای کالج ٹرانسفر کرکے پوسٹ کر دیا گیا وہاں دو سال بعد 1992میں گورنمنٹ انٹر کالج بغداد روڈ جو اب گورنمنٹ گریجویٹ کالج بغداد روڑ بہاولپور کہلاتا ہے ٹرانسفر ہو کر جلے آئے اور یہاں تقریباً اکتیس بتیس سال خدمات سر انجام دینے کے بعد سات اگست 2024 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے کالج کے ساتھیوں کی جانب سے ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی بیوی اور بیٹوں کا بھی مدعو کیا گیا

بہاولپور( نمائندہ خصوصی .. اتحاد اساتذہ کے رہنما اور اردو ادب کے نامور استاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ کے شعبہ اردو کے صدر شعبہ پروفیسر سید لئیق انور زیدی مدت ملازمت مکمل کر کے سات اگست 2024 کو ریٹائر ہوگئے انہوں نے پیشہ تدریس کا آغاز گیارہ جنوری 1988کو بطور لیکچرار اردو گورنمنٹ کالج بدوملہی سے کیا اس زمانے میں نئے آنے والوں کو دور دراز تعینات کیا جاتا تھا اس روایت کے پیش نظر انہیں یہاں پوسٹ کیا گیا تقریباً ایک سال تک یہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد بہاولپور ڈویژن کے دور دراز علاقے لیاقت پور تبدیل کر دیا گیا وہاں کوئی آٹھ نو بعد اپنے آبائی شہر کے تاریخی کالج گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور ٹرانسفر ہوگئے یہ 1990 کی بات ہے یہاں دو سال گزارے اور پھر تعیناتی اس وقت کے انٹر اور اب گورنمنٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ بہاولپور ہوگئی بقیہ سروس 1992 تا ابتک وہاں رہے وہ روز اول سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور آج تک ساتھ نبھا رہے ہیں 2009 میں ترقی پائی اور اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے پھر دسمبر 2016 کے صوبائی سلیکشن بورڈ نے انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی اب پروفیسر آف اردو گریڈ بیس کے لیے ان کا کیس صوبائی سیلکشن بورڈ کو جا رہا تھا کہ ریٹائرمنٹ آگئی ان کا شمار اتحاد اساتذہ کے ان نظریاتی ساتھیوں میں سے تھا جو ہر اچھے برے وقت میں پارٹی کے ساتھ رہے اساتذہ حقوق کے حصول کی جنگ میں ہراول دستے میں نظر آئے ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں عمر خضر عطا فرمائےہمشہ خوش و خرم رکھے عمدہ صحت کے ساتھ دوستوں کا ساتھ نبھاتے رہیں ان کی محکمہ تعلیم کے لیے اعلی خدمات کے اعتراف میں کالج کے دوستوں نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں ان کے اہل خانہ بھابی اور بیٹوں کو مدعو کیا گیا اس تقریب میں ان کی عمدہ کارکردگی پر انہیں سراہا گیا

Related posts

پنجاب یونیورسٹی کی قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی؛  دعوے اور حقائق

Ittehad

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز کا دفتر لیک روڈ شفٹ کر دیا گیا بلڈنگ اصل حالت میں بحال کی جائے گی

Ittehad

ویکینسی خالی کہاں پتہ کروانے کی ضرورت نہیں بس کلک کریں

Ittehad

Leave a Comment