2025 Latest News Press Releases

آج وقت ہے ،کل نہیں ہوگا ،اپنے چھینے گئے حقوق واپس لینے کا آخری موقع

جاگ ملازم جاگ تیری پینشن نوں پے گئے چور

اپنی تمام مصروفیات چھوڑ چھاڑ کر اور اپنے تمام تعصبات بالا طاق رکھ کرچلے آؤ 22جنوری 2025 بروز بدھ دس بجے صبح ناصر باغ لاہور

ساڑھے دس بجے ریلی ناصر باغ لاہور سے بمنزل پنجاب اسمبلی لاہور روانہ ہوگی

لاہور(خبر نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے اعلان کے مطابق اس میں شامل تمام تنظیموں کے رہنما ،کارکنان اور اراکین 22 جنوری 2025 کو نا صر باغ لاہور سے پنجاب اسمبلی لاہور تک ریلی نکالیں گے اس مقصد کے لیے وہ دن مزکورہ کو صبح دس بجے ناصر باغ گراؤنڈ میں جمع ہونگے وہاں قائدین آگیگا انہیں تحریک کے مقاصد بیان کریں گے چارثر آف ڈیمانڈ درج ذیل ہے( 1)پینشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے حال ہی میں کیے گئے نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیے جائیں( 2) پنجاب حکومت محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی نجکاری سے باز رہے( 3) پے و سروس پروٹیکشن دی جائے( 4) مختلف ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں تفاوت دور کیا جائے( 5) دوسرے ملازمین کی طرح گریڈ بیس کے ملازمین کو بھی دسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے (6) سکول ،کالجز یونیورسٹیز کے دیگر مطالبات پورے کیے جائیں

Related posts

ترقی پانے والی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پوسٹنگ آرڈرز  ابھی جاری نہیں ہوئے  جوائنگ کیلیے پریشان نہ ہوں

Ittehad

اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے میل / فیمیل کیسز سیکرٹریٹ روانہ

Ittehad

گورنمنٹ کالج عارف والا کے سابق پرنسپل پروفیسر اسلم بابر انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment