2022 Latest News University / Board News

شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کے لیے کاوشوں کا اغاز

کوئی دو سال قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن کے وزیر اور ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے ایک منصوبہ بنایا کہ علاقے کے منتخب نمائندوں کے ذریعے مفت یونیورسٹیاں بچ بنائی جائیں نامور کالجوں کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کر دیا جائے کئی جگہوں پر کامیاب بھی ہو گئے مگر رہنما اتحاد اساتذہ اور سئنیر نائب صدر پی پی ایل اے لاہور ڈویژن پروفیسر اکرم سرا کی قیادت میں شیخوپورہ کے اساتذہ نے اس حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کیا اور مقامی ایم پی اے اور صوبائی وزیر کو اس بات پر قائل کر لیا کہ وارث شاہ یونیورسٹی ضرور بنائی جائے لیکن گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کی حثیت ختم کر کے نہیں بلکہ زمین حاصل کر کے خود مختار طور پر اس کی بنیاد رکھی جائے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اب اس مقصد کی خاطر ڈپٹی سیکرٹری کالونیز نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم سے گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کے عقب میں واقع زرعی فارم میں سے 259 کنال دس مرلے زمین اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دی ہے امید ہے دوسرے مرحلے کے طور پر تعمیر کے رقم آئندہ بجٹ میں مختص کی جائے گی اور ایک دو سالوں میں یہ مرحلہ بھی مکمل ہوگا اور ضلع شیخوپورہ کے غریب طلبہ و طالبات کے لیے گھروں کے قریب اعلی تعلیم کے مواقع میسر آ جائیں گے

Related posts

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2022 کے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کا اعلان کر دیا 

Ittehad

طالبات نہ افغان یونیورستیز میں داخلہ لے سکتی ہیں نہ بیرون ملک ۔بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سخت پریشان

Ittehad

تین سال سے تعینات پرنسپلز کو تبدیل کر دینے کا فیصلہ ۔وزیر اعلی سے منظوری حاصل کر لی گئی

Ittehad

Leave a Comment