2021 Akhbaar Latest News

پشاور ۔ فیملی پینشن 75فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی

خیبرپختونخوا کے محکمہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 23 نومبر 2021 جاری کیا ہے جس کے مطابق  75 فیصد فیملی پینشن کو بڑھا کر سو فیصد کر دیا گیا ہے ایسا اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور تحفظات کے جواب میں جاری کیا گیا ہے اس لیٹر کے مطابق چھ ستمبر کو یا اس کے بعد یااس سے قبل وفات پانے والے پینشنرز کے لواحقین کی پینشن کی ماہانہ پیشن کی رقم کو 75 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے پینشنرز جو چھ ستمبر 2021 سے قبل دو پینشن وصول کر رہے تھے انہیں مذکورہ تاریخ کے بعد کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جو اس کے لیے زیادہ موزوں ہے مرحوم  ملازمین جو چھ ستمبر سے قبل وفات پا چکےہیں  ان کی غیر شادی شدہ بہنیں فیملی پینشن کی بدستور حقدار ہونگی ایسے سرکاری ملازمین جن کی وفات دوران سروس ہوئی ان کے لواحقین کو بھی سو فیصد پینشن دی جائے گی

Related posts

پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن تبدیل

Ittehad

 آٹھ نومبر تک پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے لاہور ہائیکورٹ 

Ittehad

صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ چوہدری کی والدہ انتقال کر گئیں 

Ittehad

Leave a Comment