دونوں کا تعلق گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم سے ہے جنید صدر شعبہ انگریزی اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما ہیں مبشر نواز اسی شعبہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں دونوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے کامیابی سے اپنے تھیسیس کا دفاع کر کے یہ اعزازات حاصل کیے ہیں
اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے ڈھیروں مبارک
جہلم (خبر نگار ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ، جہلم کے شعبہ انگریزی کے دو معزز اسسٹنٹ پروفیسرز نے اپنے تعلیمی کیرئیر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ ڈاکٹر جنید محمود صدر شعبہ انگریزی اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما ہیں جبکہ ڈاکٹر مبشر نواز، انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر اسی شعبہ میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں دونوں معزز اساتذہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں ہیں یہ صرف ان حضرات کے باعث فخر ہے یہ کالج اور وہاں کے اساتذہ کے لیے بھی باعث عزت ہے
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ، جہلم کے پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید قریشی نے کہا، “ہمیں ڈاکٹر جنید محمود اور ڈاکٹر مبشر نواز کی لگن اور محنت پر انتہائی فخر ہے۔” ان کی تعلیمی کامیابیاں ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ کامیابی نا صرف ان معزز پروفیسر حضرات کی محنت لگن اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس سے شعبہ انگریزی اور کالج کی مجموعی تعلیمی حیثیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کالج کمیونٹی جس میں طلبا و طالبات خصوصا شعبہ انگریزی کے سٹوڈنٹس دونوں ڈاکٹروں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی تعلیمی کاوشوں میں مسلسل کامیابی کی خواہش کرتی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر جنید محمود کو خدا نے ایک طرف تو دیکھنے کی صلاحییت سے محروم رکھا ہے اور دوسری جانب بلا کی ذہانت سے بھی نواز رکھا ہے ان کی اپنے مضمون سے لگن اور دلچسپی نے انکو پہلے ایم فل اور بعد ازاں پی ایچ ڈی کی دولت سے نوازا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں نے ان ساتھیوں کے لیے مزید ترقیوں کی دعا کی ہے