2022 Latest News Obituary

زوالوجی کے پروفیسر محمد اکرم طاہر انتقال کر گئے 

مرحوم کا تعلق فاروکہ ضلع سرگودھا سے تھا ملازمت کا بیشتر حصہ جہلم شہر میں گزرا آخری ایام لاہور میں گزرے انہیں دل کا عارضہ تھا جو موت کاسبب بنا آخری رسومات فاروکہ میں ادا کی جائیں گی

جہلم (نمایندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج ٹاپلیاں والا جہلم اور گورنمنٹ کالج کی ٹی روڈ جہلم کے ریٹائرڈ پروفیسر شعبہ زوالوجی پروفیسر محمد اکرم طاہر آج بعد دوپہر قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی عمر تقریباً پینسٹھ برس تھی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے لاہور آخری عمر گزارنے کا قصد کیا ایک گھر تعمیر کیا مکمل ہونے پر تقریباً چار ماہ قبل لاہور منتقل ہوگئے مگر زیادہ دیر رہنا نصیب نہ ہو سکا محمد اکرم طاہر سرگودھا کی تحصیل فارموکہ میں بارہ اپریل انیس سو ستاون میں پیدا ہوئے ایم ایس سی۔کی ڈگری  پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کر کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان 1987 میں پاس کر کے چھبیس مئی 1987 کو لیکچرر زوالوجی تعینات ہوئے بیس مئی 1999کو ترقی پائی اور اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے دوسری مرتبہ ترقی پا کر اکیس مئی دو ہزار تیرہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے اور مدت ملازمت مکمل کر کے 31 دسمبر 2016 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے ان کے لواحقین ان کے جسد خاکی لاہور سے سرگودھا لے گئے جہاں آبائی قصبہ فاروکہ میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

Related posts

پنجاب یونیورسٹی نے غیر تدریسی آسامیاں مشتہر کر دیں

Ittehad

پرموٹ ہو کر دو جون تا تیس نومبر کے درمیان جوائن کرنے والے انکریمنٹ کے لیے ری فکسیشن کی درخواست دیں

Ittehad

فپواسا کی کال پر کل پنجاب کی جامعات میں احتجاج ہوگا

Ittehad

Leave a Comment