2025 Latest News Obituary

جھنگ ۔۔پروفیسر صفدر عباس بھری جوانی میں اللہ کے حضور پیش ہوگئیے

ان کی عمر تقریبا انتیس برس تھی 2021 کے بیج میں ان کی پنجاب پبلک سروس کمیشن سے سلیکشن کے بعد گورنمنٹ کالج شور کوٹ ضلع جھنگ کے سب سے معتبرادارےگورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ آگيے

انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ سے ایف ایس سی اور بی ایس ای کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ریاضیات سے ایم ایس سی اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کیں موت کا سبب زہریلا کھانا بتایا جاتا ہے

جھنگ ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے شعبہ ریاضی کے ذہین استاد صفدر عباس بھری جوانی میں اپنے خاندان ،عزیز و اقارب اور استاد کمیونٹی کو داغ مفارقت دیکر اللہ تعالیٰ کی رحمت میں چلے یہ چار جنوری 2025 تک بالکل ٹھیک ٹھاک ہشاش اور مستعد تھے اچانک طبعت ںگڑی تو جھنگ کے سول ہسپتال لے جایا گیا ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے معدے میں زہریلی مواد کی موجودگی بتایا فوری طور پر معدہ صاف کیا گیا لیکن زہریلا مواد خون کی شریانوں میں سرایت کر چکا تھا وہ چار جنوری کی رات وفات پا گئے ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے کوئی غیر صحت مند خوراک کھا لی تکلیف ہونے پر فورا کسی معالج سے رابطہ نہ کیا دیر ہو جانے کے باعث معاملہ بگھڑ گیا تھا مرحوم ایک شگفتہ مزاج ذہین اور فرض شناس انسان تھے ان صفات کی بنا پر وہ اتنے مختصر وقت میں اساتذہ اور طلبہ میں ہر دل عزیز شخصیت بن گئیے تھے ان کا تعلق جھنگ شہر کے معزز خاندان سے تھا ابتدائی تعلیم کے بعد گورنمنٹ گریجویٹ کالج سے ایف ایس سی اور بی ایس سی کے امتحانات امتیازی حیثیت سے پاس کیے پھر پنجاب یونیورسی لاہور سے ایم ایس سی اور ایم فل کی ڈگریاں لیں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے لیکچرر سلیکٹ ہو کر گورنمنٹ کالج شور کوٹ ضلع جھنگ میں لیکچرر میتھمیٹکس تعینات ہوئے وہ کچھ عرصہ وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد آبائی شہر جھنگ ٹرانسفر ہوگئے وہ اپنے ہی اساتذہ کے کولیگ بن گئے سب ان سے بہت محبت کرتے تھے لائق محنتی اور فرض شناس تھے وہ پنجاب پروفیسرز ائیند لیکچرر ایسوسی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری جناب ریاض حسین کلیرہ کے براہ راست شاگرد اور ان کے بہت قریب تھے آخری وقت جب وہ ہسپتال میں داخل تھے تو ان ساتھیوں نے انہیں بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر ڈاکٹروں اور ان ساتھیوں کی کوششیں اور دعائیں انہیں موت سے بچا سکیں موت اس نوجوان کو چھین کے لے گئی ساری اساتذہ برادری بلخصوص فیصل آباد اور جھنگ کے اساتذہ ان کی بے وقت موت سے افسردہ ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

Related posts

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے سابق پرنسپل۔سابق چیرمین سرگودھا و ملتان بورڈز ڈاکٹر افضل ربانی انتقال کر گئے

Ittehad

ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی

Ittehad

  مرد اسسٹنٹ پروفیسرز اپنے پرموشن کیسز جلد از جلد بھجوائیں

Ittehad

Leave a Comment