2022 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان لاہور کی تنظیم نو۔۔۔فائزہ رعنا صدر اور حسن رشید جنرل سیکرٹری منتخب

محترمہ  آمنہ سعدیہ  نائب صدر و آرگنائزر خواتین (ونگ). جاوید بھٹی  نائب صدر ۔  ایڈیشنل سیکرٹری ہما عثمان  بٹ ۔ جوائنٹ سیکرٹری محترمہ  فرزانہ  جنین ۔ وقاص  احمد شہباز اور ڈاکٹر رائے خادم حسین  فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے

اتحاد اساتذہ پاکستان ضلع لاہور کا ایک اہم اجلاس دیال سنگھ کالج کے سٹاف روم میں منعقد ہوا۔ جس کا مقصد اتحاد اساتذہ ضلع لاہور کی تنظیم سازی اور عہدیداروں کا انتخاب تھا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رہنما پروفیسر عارف نے کی۔ نظامت کے فرائض اظہر حسین جنرل سیکرٹری لوکل یونٹ دیال سنگھ کالج نے ادا کئے۔ اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل پروفیسر عارف اور حافظ عبدالخالق ندیم نے پروفیسر الطاف الرحمن ملک کو ان کی ریٹائرمنٹ کی مناسبت سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ 

بعد ازاں میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت ضیاء المصطفی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول انہوں نے ہی پڑھی۔ اتحاد اساتذہ کی تاریخ اور مذکورہ میٹنگ کی غرض و غایت پر پروفیسر عارف، حافظ عبدالخالق ندیم، غلام مصطفی اور حسن رشید نے گفتگو کی۔

اس کے بعد ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب ہو۔ اتفاق رائے سے فائزہ رعنا کو ضلع لاہور کی صدر منتخب کیا۔ نائب صدر خاتون آمنہ سعدیہ و آرگنائزر خواتین اساتذہ لاہور  نائب صدر مرد جاوید بھٹی، جنرل سکرٹری حسن رشید، ایڈیشنل سیکرٹری ہما عثمان بٹ، جوائنٹ سیکرٹری فرزانہ جبین، انفارمیشن سیکرٹری وقاص احمد شہباز اور فنانس سیکرٹری خادم حسین رائے کا انتخاب بھی اتفاق رائے سے ہوا۔ اس کے بعد مشاورتی بورڈ کے ارکان منتخب کئے گئے۔ ان میں خزینہ الماس، صابر جاوید، محمد اسلام، منعم المحبوب، عامر رفیق، طارق بلوچ، شفیق بٹ، الطاف الرحمن ملک، امجد افضال بٹ، ایس نجم، شمائلہ خان، سید ناصر علی شاہ، ندیم خان، ارشد اقبال، سید شاہنواز، حسن شہریار، محمد عثمان، ضیاء المصطفی،اظہر حسین، شمائلہ حسین، ناصر ادیب اور بریرہ افضل کے نام شامل ہیں۔

اراکین مجلس مشاورت اتحاد اساتذہ پاکستان 

اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر الطاف الرحمان کو پروفیسر عبد الخالق ندیم اور پروفیسر محمد عارف نے ان کی ریٹائر منٹ پر ان کی خدمات کے اعتراف میں پھول پیش کیے

Related posts

پرنسپلز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر تعینات ۔قائم مقام وائس چانسلر ہونگے

Ittehad

  سرکاری ملازمین کو ماہ ستمبر کی تنخواہ کی ادائیگی تیس سمبر کو یقینی بنائی جائے ۔۔فنانس ڈیپارٹمنٹ 

Ittehad

Leave a Comment