2021 Latest News University / Board News

سینٹ انتخابات میں اتحاد اساتذہ کے امیدواران بھاری اکثریت سے منتخب

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینٹ انتخابات میں پرنسپلز کے لیے مخصوص نشستوں پر اتحاد اساتذہ کے حمایت یافتہ امیدواران اکثریت سے کامیاب ہوگئے  مذکورہ یونیورسٹی میں ملحقہ کالجوں کے پرنسپل کے دو نشتیں ہیں ان پر اتحاد اساتذہ کے جانب سے پروفیسر عدیل شہزاد چیمہ گورنمنٹ کالج ڈاہراں وآلہ ضلع بہاولپور اور تحریک اساتذہ کے پروفیسر سیف اللہ جامی پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈیرہ نواب مد مقابل تھے عدیل شہزاد چیمہ نے سینتیس(37) جبکہ سیف اللہ جامی صرف تیس (23) حاصل کر سکے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر  اتحاد اساتذہ کی جانب سے  پروفیسر یاسمین سکندر امیدوار تھیں جو بتیس ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کی مدمقابل تحریک اساتذہ کی حمایت یافتہ محترمہ فرخ چوہدری صرف اٹھائیس ووٹ حاصل کر پائیں اتحاد اساتذہ مرکز کی جانب سے عمدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اتحاد اساتذہ کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی گئی 

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ عبد الستار نجم کی ریٹائرمنٹ ۔تقریب پزیرائی

Ittehad

ملتان ، مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر عبد الغنی نیازی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

بہاولپور ،لاہور اور گوجرانولہ کے دس کالجوں کے پرنسپل شپ کے امیدواران کی میرٹ لسٹ 

Ittehad

Leave a Comment