2021 Akhbaar Latest News

ساتھی اتحاد اساتذہ پروفیسر اشتیاق احمد شیخ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے

گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے شعبہ سیاسیات کے استاد اور اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی پروفیسر اشتیاق احمد شیخ کل مورخہ سولہ ستمبر 2021 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے پروفیسر موصوف ایک روشن خیال۔ترقی پسند اور صاحب رائے انسان ہیں وہ سترہ ستمبر 1961 کو شرق پور کے قریبی گاؤں میں ایک سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے  ان کے والد شیخ محمد یعقوب اپنے علاقے کی ایک معروف سیاسی اور سماجی شخصیت تھے بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید سابق وفاقی وزیر صحت( پیپلز پارٹی دور میں )کا تعلق بھی اسی گاؤں سے تھا اور وہ ان کے قریبی عزیز تھے ان کا شمار اسی کی دہائی کے آخری حصے کے اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں میں کیا جاتا ہے انہوں نے 1991 کے پی ایل اے کے الیکشن میں نمایاں کردار ادا کیا انہوں نے اٹھارہ جنوری انیس سو اٹھاسی کو بطور لیکچرار سیاسیات کیا تین مئی دو ہزار۔ پانچ کو ترقی پائی اور انہیں اسسٹنٹ پروفیسر بنا دیا گیا تیس مارچ دو ہزار سولہ کو ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے سروس کا زیادہ حصہ گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن میں گزرا  دعا ہے کہ وہ بقیہ زندگی صحت مند اور خوش و خرم رہیں۔ 

Related posts

پری پی ایس بی میں ایسوسی ایٹ سے پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کے کیس کلیر

Ittehad

نامور شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر آفتاب اقبال شمیم وفات پاگئے

Ittehad

یونیورسٹیز کی ریکرنگ گرانٹ میں مطلوبہ اضافے تک فپواسا کی جد و جہد جاری رہے گی ،ڈاکٹر امجد مگسی

Ittehad

Leave a Comment