2024 HED News Latest News

ڈویژنل ڈائریکٹرز کی اسامیوں کے لیے انٹرویوز کل ہوں گے

لاہور کو ملانے والے تمام راستے بند ۔۔امیدواران کو انٹرویو سے قبل امتحان میں ڈال دیا گیا جو پہنچ نہ سکتے ہوں گے وہ زوم وڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو میں شامل ہوں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی , محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر کے لیے انٹرویوز شیڈول کے مطابق کل بروز سوموار 25نومبر 2024 کو ہی منعقد ہونگے درمیان میں ایک ایسا وقت آیا تھا جب غیر یقینی انتظامی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ متزلزل ہوگیا صورتحال کا جائزہ لے کر حتمی آرڈرز کا فیصلہ کیاگیا رات گئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ شیڈول تبدیل نہ کیا جائے جو پہنچ سکیں وہ فزیکلی اور جو نہ پہنچ سکتے ہوں وہ درخواست کرکے بذریعہ زوم میٹنگ ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الحمید کی وساطت سے انٹرویو میں شریک ہو جائیں مگر ہمارا یہ خیال ہے کہ یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہو گا جب لاہور آنے جانے والے تمام راستے بند ہوں تو سوائے چند ایک کے نہیں پہنچ پائیں گے اور اس کے علاؤہ نٹ کی صورت حال بھی غیر یقینی ہو تواتنے لوگوں کا بذریعہ زوم وڈیو لنک سب کو شامل کروانا بھی مشکل ہوگا بہتر یہ ہوتا کہ ایک دو دن ملتوی کیا جاتا اور صورتحال بہتر ہونے پر انٹرویوز منعقد کیے جاتے

Related posts

سندھ:اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کالجز کی ترقی کےلئے کیسز طلب

Ittehad

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفے آباد سمیرا اکبر کو رائٹ ٹو انفارمیشن کا ایمبیسیڈر نامزد کر دیا گیا

Ittehad

ریٹائرڈ پروفیسر ۔ اداکار اور گلوکار جیون سلطان کرونا کے سبب وینٹیلیٹر پر دعا کی اپیل

Ittehad

Leave a Comment