شارٹ لسٹنگ کے بعد ہر ڈویژن کے لیے پانچ پانچ امیدواران کا انتحاب کیا گیا ہے اخسن مختار پانچ ڈویژنوں کے لیے امیدوار ہیں اسی طرح سیدہ عندلیب بھی لاہور ڈویژن ، فیصل اباد اور ساہیوال ڈویژنز کی ڈائریکٹر شپ کی امیدوار ہیں ہارون آباد سے طاہر سلطان خان ساہیوال ،ملتان اور بہاولپور کی ڈائریکٹر شپ کے امیدوار ہیں لیہ سے ڈاکٹر شرافت علی ڈیرہ غازی خان ۔ملتان ،بہاولپور۔اور راولپنڈی کی ڈائریکٹر شپ کے امیدوار جبکہ اٹک سے ناہید ناز راولپنڈی ۔لاہور کی ڈائریکٹر شپ کی امیدوار ہیں
لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب کے نو ڈویژنوں کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر تعلیمات کی اسامیوں لیے اشتہار دیا جس پر آیک سو کے لگ بھگ امیدواران نے درخواستیں دیں قابلیت چانچنے کے لیے کل سو نمبرز رکھے گئے جس میں سے نوے نمبر ذاتی اکیڈمک کوالیفیکیشن ۔انتظامی تجربے اور دیگر کے دیگر صلاحیتوں اور سروس کے مختلف پہلوؤں کے نمبرز شامل تھے دس نمبرز انٹرویؤز کے لیے مختص کیے گئے نوے نمبرز میں جس امیدوار نے جتنے نمبرز حاصل کیے ان کو مشتہر کرنے کے بعد اس پر اعتراضات طلب کیے گئے ایک ریڈریسل کمیٹی بنائی گئی جہاں امیدوار نے اپنے اور اپنے مدمقابل امیدواران پر اعتراضات جمع کروائے اور خود پیش ہوکر ان کی وضاحت کی ان سب اعتراضات کو دور کرنے کے بعد ایک فائنل لسٹ شائع کی گئی اس لسٹ کی شارٹ لسنگ کرکے ہر ڈویژن کے لیے پانچ پانچ امیدواران کا انتحاب کیا گیا جن کے انٹرویوز کا شیڈول بنایا گیا یہ انٹرویو سوموار سے ہونا تھےمگر ملک کی غیر یقینی انتظامی صورت حال کے سبب روک دیا گیا ایک آدھ دن جائزہ لینے کے بعد امید ہے یہ شیڈول جاری کر کے امیدواران کو اطلاع دے دی جائیں گی
مختلف ڈویژنوں کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدوار جن کا انٹرویو ہوگا