گزشتہ ماہ 14 نومبر 2025 کو جاری ہونے والی سنیارٹی لسٹ کے سنیارٹی نمبر 1 تا 136 تک کے کیسز کی ابتدائی سیکروٹنی جاری ہے اگر تمام کیسز مکمل اور درست پائے گئے تو آگے چند روز میں کیسز سیکرٹری سروسز کو بھجوا دئیے جائیں گے جنوری میں کیسز کا پی ایس بی ون میں پیش ہونے کا قوی امکان ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی) ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تازہ ترین سنیارٹی لسٹ جو چودہ نومبر 2025 کو جاری ہوئی کے مطابق سنیارٹی نمبر 1 تا 136 تک کے کیسز ہائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائے جا چکے ہیں ذرائع کے مطابق اجکل ان کیسز کی ابتدائی سیکروٹنی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جاری ہے ان میں پائی جانے والی کمیوں/ خامیوں کی نشاندھی کی جائے گی اگر یہ کیسز ہر لحاظ سے مکمل اور درست پائے گئے تو یہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی منظوری کے بعد اگلے چند روز میں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو پی ایس بی ون میں پیش کرنے کے لیے بھجوا دئیے جائیں گے اور اس کا قوی امکان ہے کہ یہ ماہ جنوری 2026 میں صوبائی سلیکشن بورڈ ون میں پیش ہوکر فیصل ہو جائیں گے
ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ جس کے مطابق پرموشن کیسز بھجوائے گئے ہیں تمام لسٹیں اتحاد اساتذہ پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود ہیں یہ لسٹ دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
https://ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/seniority-list-asso-m-.pdf
