2024 General Notifications Latest News

پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی نٹ پینشن میں پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

نٹ پینشن کی وضاحت بھی کر دی گئی نٹ پینشن سے مراد دی جانے والی پینشن میں سے میڈیکل الاؤنس مائنس کر کے باقی بچ جانے والی رقم لیا جائے

اضافہ یکم جولائی 2024 سے دیا جائے گا

لاہور۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ پنجاب بجٹ میں اعلان کردہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے یہ اضافہ یکم جولائی 2024 سے ملے گا اور نٹ پینشن پر دیا جائے گا یہ بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ نٹ پینشن سے مراد کیا ہے نٹ پینشن سے مراد وہ پینشن کا حصہ ہے جو موجودہ دی جانے والی پینشن سے میڈیکل الاؤنس منہا کر کے باقی بچ جانے والی رقم ہے یہ پندرہ فیصد اضافہ یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے پینشنرد کو نہیں دیا جائے گا پینشن رولز 1977 کے مطابق پینشن کم گریجویٹی سکیم کے تحت اس اضافے کا اطلاق فیملی پینشن پر بھی لاگو ہوگا

Related posts

پیپرز آؤٹ سکینڈل ۔- پنجاب پبلک سروس نے تمام مشکوک بھرتیاں روک دیں

Ittehad

عید سے قبل ہیٹ سٹروک کا خدشہ۔۔بچا کیسے جائے ۔۔ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب 

Ittehad

پرموشن رینج والے اسسٹنٹ پروفیسر درج ذیل لسٹ میں اغلاط کی نشاندھی کریں

Ittehad

Leave a Comment