General Notifications Latest News

حکومت کا یو ٹرن، انکم ٹیکس سلیبس پھر تبدیل کردئیے

اسلام آباد ( میڈیا رپورٹس) حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے انکم ٹیکس سلیبس پھر تبدیل کر دئیے ہیں۔ اب حکومت نے نئے سلیب جاری کر دیئے ہیں۔نئے سلیبس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ پہلے 12 لاکھ سالانہ آمدنی والوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تھی۔ اب چھوٹ کی شرح کم کرکے 6 لاکھ تک آمدنی والوں تک محدود کردی ہے۔

حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے انکم ٹیکس سلیبس پھر تبدیل کر دئیے ہیں۔  انکم ٹیکس  کے نئے سلیبز کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ یعنی سالانہ 6 لاکھ روپے کمانے والوں کو انکم ٹیکس کی ادائیگی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ پر ڈھائی فیصد سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ تک تنخواہ پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس لگے گا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق دو لاکھ سے اضافی رقم پر20 فیصد اور تین لاکھ سے زیادہ تنخواہ پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس لگے گا۔

Related posts

ڈاکٹر معین بٹ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کے پرنسپل کا چارج سنھبال لیا

Ittehad

علم دوست پروفیسر ڈاکٹر شرافت علی نے ڈائریکٹر بہاولپور کا چارج سنبھال لیا

Ittehad

مرد آسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر نو سو چھیاسٹھ سے ساڑھے  تیرہ سو تک بھی روانہ

Ittehad

Leave a Comment