2021 Akhbaar Latest News

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کونسل آف پروفیشنل اور ٹیچرز فرنٹ کے مشترکہ پینل کی واضح برتری

پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات دو ہزار اکیس میں کونسل آف پروفیشنل اور ٹیچرز فرنٹ الائنس کے مشترکہ پینل نے اپنے حریف پینل پر واضح برتری حاصل کر لی چھ میں سے پانچ امیدواران جیت گئے جبکہ صدارتی امیدوار پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین چار ووٹوں سے آپ حریف سے شکست کھا گئے انہوں نے چار سو تیرہ ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل  ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری چار سو سترہ ووٹ لیکر صدر منتحب ہو گئے یہاں یہ آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گا کہ اس سیٹ کے لیے اکیس ووٹ مسترد ہوئے جن میں سے بیشتر راجہ محبوب حسین کی فیور میں تھے دوسری تمام پانچ نشستوں پر کونسل آف پروفیشنل اور ٹیچرز فرنٹ کے مشترکہ پینل کے امیدواران منتحب ہوئے نائب صدر سائنس کے لیے پروفیسر ڈاکٹر اظہر نعیم  نے چار سو ستانوے ووٹ حاصل کیے ان کے مد مقابل ڈاکٹر احسن شریف تین سو اٹھائیس ووٹ حاصل کر پائے  نائب صدر آرٹس کے لیے ڈاکٹر محمد السلام چا سو چھپن ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل حافظ مقید جاوید بھٹی تین سو اڑسٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے  جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر امجد عباس خان پانچ سو بارہ ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل مسٹر جاوید سمیع صرف تین سو انیس ووٹ حاصل کر پائے جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر سونیا عمر چار سو چالیس ووٹ حاصل کر کے منتخب قرار پائیں جبکہ ان کے مد مقابل ڈاکٹر شہناور وسیم علی نے تین سو اکیاسی ووٹ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے خزانچی کے عہدے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر فرخ رؤف شکوری چار سو پینتالیس ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کی مدمقابل  ڈاکٹر رافعہ رفیق تین سو پچھتر ووٹ حاصل کر سکیں 

Related posts

بنگلہ دیش میں طالب علموں کے مظاہروں نے سارے ملک کو لپیٹ میں لے لیا  114 افراد ہلاک

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے فیسیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

Ittehad

جسٹس ریٹائرڈ اطہر محمود کو چیرمین پنجاب سروس ٹربیونل لاہور تعینات کردیا گیا

Ittehad

Leave a Comment