ایک پرفارما ذرائع کو حاصل ہوا ہے جس میں اعلی حکام نے ماتحت آفیسز کو کہا گیا ہے کہ ان چھہتر کامرس کالجز کی قیمت اس فارمولے سے لگائی جائے کہ اگر اس علاقے میں ڈی سی ریٹ فی مرلہ ریٹ یہ ہو تو کالج کی کل قیمت کتنی ہوگی اور سب کالجوں کی کل قیمت کتنی ہوگی
لاہور( باخبر ذرائع) کیا کچھڑی پک رہی ہے اس کا اندازہ اس سے لگائیں کہ اک بحث ایک عرصے سے چل رہی تھی کہ حکومت کہتی تھی کہ یہ نجکاری نہیں کر رہے آؤٹ سورسنگ ہو رہی ہے صرف اسے نجی مالکان کے حوالے ضرور کیا جا رہا ہے صرف تعلیم دینے کی حد تک پراپرٹیز حکومت کی رہے گی مگر ایک خبر سامنے آئی ہے جو چونکا دینے کے لیے کافی ہے ذرائع کو ایک پرفارما ہاتھ لگا ہے جس میں ماتحت آفیسز کو کہا گیا ہے کہ اپنے علاقے کا ڈی سی ریٹ پتہ کریں اور اس ریٹ سے آپ کی کل پراپرٹی کا کل ریٹ کیا بنتا ہے ایک مثال دیکر سمجھایا گیا ہے کہ اگر آپ کے کالج کی زمین 25 کنال ہے یا 500 مرلے ہے اور وہاں کا ڈی سی ریٹ فی مرلہ 5 لاکھ ہے تو یہ زمین 25 کروڑ کی ہے اوسطاً اگر یہ زمین 25 کروڑ کی ہو تو 76 کالجز کی زمین کی مجموعی قیمت 19 ارب کی ہوگی ذیل میں وہ پرفارما دیا گیا ہے
76-comm-colleges-price-in-rupees