2025 Latest News Press Releases

انٹرنیشنل بنک اکاونٹ نمبر تاحال اپ لوڈ نہیں ہوا فوری کر کے رپورٹ بھجوائیں

ایک اطلاع کے مطابق بعض اضلاع میں پنشنرز کے اکاؤنٹ ابھی تک ائی بی اے این اپ لوڈ نہیں کیے گئیے دسمبر میں بھی ایسا کرنے کا کہا گیا کیوں نہیں ہوا اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی ضلعی اکاؤنٹس آفیسرز سے استفسار

لاہور میں بنکوں سے پوچھ کرائی بی اے این اپ لوڈ کر کے چینج الرٹ بجھوا دئیے گئے جن کو چینج الرٹ ابھی تک نہیں ملا وہ خود کی خود تصدیق اپنے بنک سے کروا کر اکاؤنٹنٹ جنرل آفیس میں جمع کروائیں

لاہور(خبر نگار) حاضر سروس ملازمین کی انٹرنیشنل بنک اکاونٹ نمبر کی مکمل اپ لوڈنگ کے بعد اگلے مرحلے میں پنشنرز کے آئی بی اے این نمبرز اپ لوڈ کر کے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو سینڈ کرنے کا ہے اس مقصد کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے سترہ دسمبر 2024 کو ایک خط پنجاب کے تمام ضلعی افسران کو ایک خط لکھا جس میں ان کو کہا گیا کہ آپ جلد از جلد پنشنرز کے بھی یہ انٹرنیشنل بنک اکاونٹ نمبر اپ لوڈ کر کے رپورٹ کریں مگر ریکارڈ کے مطابق ایسا نہیں کیا گیا کچھ پنشنرز کے شروع سے ہی یہ نمبرز موجود تھے کچھ نے خود فراہم کر دئیے لاہور میں بنک کو خطوط لکھ کر منگوا کر فیڈ کر کے چینج الرٹ متعلقین کو بجھوا دی گئیں لہذا جن کے پہلے سے موجود ہیں اور سلپ پر پرنٹ ہو کر ا رہی ہیں اور جن کے بنکوں سے خود منگوا کر فیڈ کر کے چینج الرٹ جاری ہو گئی ہیں ان دونوں کیٹیگریز کے علاؤہ جو پنشنرز باقی ہیں وہ فوری طور پر بنکوں سے خود تصدیق کروا کر اکاؤنٹنٹ جنرل کے آفیس یا ضلعی اکاؤنٹس آفیسر کو فراہم کر دیں ایسا اگر نہیں کیا گیا تو اکاؤنٹس آفیسرز پنشن کی فراہمی میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں

آپشن لیٹر جو اپنے بنک سے تصدیق کروا کر دینا ہے

Related posts

، تین فیصد کوٹہ معذوروں ،پانچ فیصد اقلیتوں اور پندرہ فیصد خواتین کے مخصوص ہے پبلک سروس کمیشن کی محکموں کو ہدایت

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ اور گورنمنٹ کالج بلاک  17 ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ خاں لغاری ریٹائر ہوگئے

Ittehad

  ہائی کمیشن آف کینیڈا کے فلی فنڈڈ سکالرشپ 

Ittehad

Leave a Comment