2023 Latest News Press Releases

پنشن اصلاحات کا پہلا بم گر گیا ۔ائندہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کم کر دی گئی

آئی ایم ایف کو کرائی گئی یقین دہانی پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا گیا اگر اس پر بھر پور مزاحمت نہ ہوئی تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں

پنشن اور گریجویٹی کا فارمولا تبدیل کرنے کی آخری منظوری کے بعد رولز کا اطلاق شروع ہو جائے گا مجوزہ تبدیلی کے مطابق پنشن کا حساب آخری تنخواہ کی بجائے آخری تین تنخواہوں کی اوسط سے کیا جائے گا حساب سے آنے والی گراس پنشن کا 35 فیصد کی بجائے 25 فیصد بطور گریجویٹی اور 65 فیصد کی بجائے 75 فیصد بطور ماہوار پنشن ملے گی

پنجاب میں پہلے ہی لیو انکشمنٹ کی رقم 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جسے واپس لینے پر حکومت آمادہ نہیں پنجاب ملازمین کے قائدین پر تنخواہیں مساوی کرتے وقت یہ واضح کر دیا گیا تھا

پنجاب میں پہلے ہی لیو انکشمنٹ کی رقم 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جسے واپس لینے پر حکومت آمادہ نہیں پنجاب ملازمین کے قائدین پر تنخواہیں مساوی کرتے وقت یہ واضح کر دیا گیا تھا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ذرائع کے مطابق قسط لیتے وقت موجود حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ بجٹ سے پنشن کا بوجھ بتدریج کم کیا جائے گا اور اگلے تیش سال میں یہ بوجھ صفر ہو جائے گا پنشن کے متبادل سی پی ایف لایا جائے گا اس دوران موجودہ بوجھ کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ وقفے وقفے سے فارمولا میں تبدیلی لا کر بجٹ میں پنشن پر اٹھنے والے بوجھ میں کمی لائی جائے گی پہلے قدم کے طور پر وفاقی دارالحکومت محکمہ خزانہ نے ایک تجویز بنائی ہے جسے حتمی منظوری کے لیے بھجوایا جائے گا اس منظوری کے بعد اسے لاگو کر دیا جائے گا پنشن کیلکولیشن فارمولے میں دو تبدیلیاں تجویز کی گئیں ہیں آخری تنخواہ کے لفظ کو آخری تین سالوں کی اوسط تنخواہ سے تبدیل کیا گیا ہے دوسرا گریجویٹی کے لیے گراس پنشن کے فارمولے کو 65:35 کو 75:25 سے بدل دیا گیا ہے یوں ایک ملازم کی گریجویٹی کی رقم تقریباً ایک چوتھائ کم ہو جائے گی اور حکومت کو اربوں کا فایدہ ہوگا

Related posts

ٹیچررز ڈے پر اتحاد اساتذہ کا پیغام

Ittehad

ایچ ای سی کے تعاون سے سٹوڈنٹس کیلئے مائیکروسوفٹ سرٹیفکیشن

Ittehad

مرداسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن کیسز پھر واپس اگئے۔ سن اکیس کی رپورٹ ،رزلٹ اور کوانٹیفیکیشن بنا کر دوبارہ بھجوائیں

Ittehad

Leave a Comment