2024 Latest News Press Releases

,پندرہ سو چھیالیس دیانتدار ،محنتی اور تعلیم دوست کالج اساتذہ کو اعزازیہ سے نوازنا خوش آئند ہے

اعزازیہ حاصل کرنے والوں کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مبارکباد

لاہور سے 323 ساہیوال سے 82 ملتان سے 157 فیصل آباد سے 211 راولپنڈی سے 197 گوجرانولہ سے 143 سرگودھا سے 161 بہاولپور سے 143اور ڈیرہ غازی خان سے 129 اساتذہ کو نوازا گیا

حوصلہ افزائی کا سلسلہ برقرار رہنا چاہیے طریقہ کار کو زیادہ منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے ہر ڈویژن میں اساتذہ کی اہلیت کی بجائے اساتذہ کی کل تعداد کے تناسب کو معیار بنایا گیا

جون کے آخری دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی وجہ سے اغزایہ کے بل اکاؤنٹ آفیسز میں جمع نہ ہو پائے اکاؤنٹنٹ جنرل کے بل جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے باوجود بابو آج تک اڑے ہوئے ہیں پیپلا قدم قدم پر افسران سے رابطہ کیے ہوئے ہے

لاہور ۔۔نامہ نگار ۔۔ماہ رواں مالی سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے یہ محض اتفاق ہے یا کوئی سوچی سمجھی سازش کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے 1546 اساتذہ کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور 24 جون کی صبح کو نوٹیفکیشن پرنسپلز کو موصول ہوئے بھاگم بھاگ کلرک بل لے کر اکاؤنٹ آفیسز پہنچے تو بابو لوگوں نے ٹوکن لگانے سے انکار کر دیا خواتین و مرد پرنسپلز اور پیپلا کے عہدے داران نے اعلی حکام اکاؤنٹ آفیسز سے رابطہ کیا تو انہوں نے جب کچھ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے توسیع کا ایک خط جاری کر تو دیا تو اب یہ ۔اس کی توجیہ و ترجمہ یہ کیا جا رہا ہے کہ کیس ٹو کیس ہر ایک کا جائزہے کر فیصلہ کیا جائے گا کل تمام دوست اپنے اپنے اکاؤنٹ آفیسز سے رابطہ کر کے انہیں کہیں گے کہ ہمارے کیس میں قصوروار ہم نہیں حکومت ذمہ دار ہے لہذا اسے پروسیس کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پیپلا جمعہ کو سیکرٹری خزانہ سے معاملہ طے کروائے گی

Related posts

اتحاد اساتذہ  کے وفد نے پروفیسر ندیم اشرفی کی ہسپتال میں عیادت کی

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن۔محکمہ سکول ۔ پولیس سمیت ساٹھ افسران پر الیکشن میں دھاندلی کروانے کا الزام

Ittehad

لیکچررز مرد وخواتین کے دوسرے مرحلے کے کیسز بھجوانے کی سات مئی ڈیٹ لائن ہے مگر۔۔۔ ۔

Ittehad

Leave a Comment