2020 HED News Latest News

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نو ڈویژنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی کر دی

ایک عرصہ سے خالی ڈویژنل ڈائریکٹرز کی خالی پوسٹوں کو پر کرتے ہوے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پوسٹنگ آرڈر جاری کر دئے تفصیل کچھ یوں ہے بہاولنگر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد ابراہیم کو ڈائریکٹر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے قبل بھی اسی عہدے پر فائز تھے علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی شیخ فیاض احمد کو ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ کی باٹنی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر کو ڈائریکٹر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے باٹنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مختار حسین شاہ کو گوجرانولہ ڈویڑن کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے باٹنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن کو لاہور ڈویژن کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ ولایتِ حسین کالج ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر فرید شریف فاروقی کو ملتان ڈویژن کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرانولہ کے شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر حافظ فضل الرحمان کو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے چیف انسٹرکٹر گورنمنٹ کالج کامرس کالج ساہیوال کو ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن مقرر کیاگیا ہے گورنمنٹ ڈگری کالج شور کوٹ سٹی کے پرنسپل  محمد احمد سیال کو سرگودھا ڈویژن کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے

Related posts

کرغزستان میں مصری اور مقامی طالب علموں کے درمیان لڑائی ،29 زخمی

Ittehad

پروفیسر فرخ زہرا گیلانی انتقال کرگئیں

Ittehad

دو ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب

Ittehad

Leave a Comment