2025 Latest News University / Board News

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور حکومت پنجاب چھبیس اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ کروانے میں سنجیدہ

آج محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران اور ہیلتھ یونیورسٹی کی مشترکہ ان لائن میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی افسران سے کہا گیا کہ اس کے انعقاد میں مکمل تعاون کیا جائے

امیدواران کو ایک لنک دیا گیا ہے جس پر مطلوبہ معلومات فراہم کر کے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

لاہور( نمائندہ خصوصی) سیلابی صورتحال کے باعث ملتوی ہونے والا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا ٹیسٹ 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار کروایا جا رہا ہے پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ یونیورسٹی کی انتظامیہ بڑی سنجیدگی کے ساتھ کرونا چاہ رہی ہے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگ چکی ہیں اور صرف اس کا انعقاد ہی باقی رہ گیا ہے اج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ان لائن میٹنگ ہوئی جس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ میں کام کرنے والے انتظامی افسران بھی شریک ہوئے انتظامات پر تسلی کا اظہار کیا گیا ہیلتھ یونیورسٹی امیدواران سے مکمل رابطے میں ہے انہوں نے ایڈمٹ کارڈ ویب سائٹ پر لوڈ کر دئیے ہیں اور امیدواران سے کہا ہے کہ آپ لنک پر کلک کرکے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر کے اس کا پرنٹ حاصل کر لیں

https://forms.uhs.edu.pk/mdcat2025

Related posts

چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے عہدے پر امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی گئیں

Ittehad

پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر امیدواران کے انٹرویوز کل اور پرسوں ہونگے

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر بطور پرنسپل قبول نہیں ۔۔کالج اساتذہ میانوالی

Ittehad

Leave a Comment