2023 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان کے اجلاس میں حسن رشید صدر اور امینہ سعدیہ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن نامزد

ناصر ادیب صدر ضلع لاہور ،محترمہ عمرانہ نیاز صدر شیخوپورہ اور دلشاد کسانہ صدر ضلح ننکانہ نامزد دیگر عہدوں پر محترمہ فرزانہ جبین کو نائب صدر خاتون ،محترمہ عنائزہ گل کو جوائنٹ سیکرٹری خاتون ڈاکٹر نواز کنول کو جوائنٹ سیکرٹری ون ،نسیم بشیر ڈوگر کو جوائنٹ سیکرٹری ٹو، رانا انیس کو سیکرٹری مالیات اور وقاص احمد شہباز کو سیکرٹری نشرو اشاعت کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا سینئر نائب صدر اور نائب صدر قصور کا اعلان پینل کمیٹی بعد میں کرئے گی

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) آج اتحاد اساتذہ پاکستان لاہور ڈویژن کے قائدین کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم مرکزی کوآرڈینیٹر و قائم مقام صدر اتحاد اساتذہ پاکستان منعقد ہوا اجلاس کا ایجنڈا آئندہ پپلا انتحابات 2024-26 کے لیےلاہور ڈویژن کے امیدواران نامزد کرنا تھا اتفاق رائے سے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے پروفیسر حسن رشید کو لاہور ڈویژن کی صدرات کے لیے اور محترمہ امینہ سعدیہ کو جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ناصر ادیب کو صدر ضلع لاہور ۔عمرانہ نیاز کو صدر ضلع شیخوپورہ اور دلشاد کسانہ کو ضلع ننکانہ کے صدر کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا محترمہ فرزانہ جبین کو نائب صدر خاتون محترمہ عنائزہ گل کو جوائنٹ سیکرٹری خاتون ۔ڈاکٹر نواز کنول کو جوائنٹ سیکرٹری ون اور نسیم بشیر ڈوگر کو جوائنٹ سیکرٹری ٹو،رانا انیس کو فنانس سیکرٹری اور وقاص احمد شہباز کو سیکرٹری نشر و اشاعت کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ دیگر عہدوں سنیئر نائب صدر اور ضلعی صدر قصور پر نامزدگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اجلاس میں مرکز کی جوائنٹ سیکرٹری خاتون کے لیے ڈاکٹر شمائلہ کے نام کی بھی منظوری دی گئی

Related posts

  آئی ایم ایف کی مان کر ملازمین کا انکم ٹیکس بڑھا دیا گیا 

Ittehad

انرولمنٹ گرنے کے بہت سے اسباب ہیں ان سب کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہے

Ittehad

ایچ ای ڈی پنجاب، ایک سو چھیانوے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کے احکامات

Ittehad

Leave a Comment