2021 Latest News Obituary

ڈاکٹروں کی غفلت نے جواں سال پروفیسر حفظ الرحمن کی جان لے لی

گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن کے شعبہ انگریزی کے نوجوان لیکچرار حفظ الرحمن ڈاکٹروں کی کوتاہی و لاپرواہی کے سبب انتقال کر گئے ان کی عمر بمشکل تیس بتیس برس ہوگی ذرائع کے مطابق وہ چند روز قبل پتہ میں پتھری کے سبب کی تشخیص ہوئی اور انہیں سرجری کا کہا گیا آپریشن کے دوران عدم مہارت ،غفلت یا لاپرواہی کے باعث سرجن ڈاکٹر سے مین شریان کٹ گئی نتیجتاً خون کا  بہاؤ کنٹرول نہ ہو سکا اور وہ انتقال کر گئے آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون  جواں سال پروفیسر کی موت پر اساتذہ برادری غمزدہ اور افسردہ ہے اور ارباب اث سے درخواست کرتی ہے کہ قیمتی جان کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کاروائی کی جائے ارادہ اتحاد اساتذہ ایک جانب تو ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے اور دوسری طرف ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور خدا سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ  بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے مرحوم حفظ الرحمن دو ہزار سترہ میں لیکچرر انگلش سلیکٹ ہو کر گورنمنٹ کالج اوکاڑہ میں تعینات ہوئے وہاں سال  سوا سال گزارنے کے بعد ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال ا گئے  پھر دسمبر دو ہزار بیس میں گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن ا گئے 

Related posts

صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی میٹنگ میں 230 مرد وخواتین کی گریڈ بیس میں ترقی

Ittehad

ڈائو یونیورسٹی کراچی میں بھی تنخواہوں سے بھاری کٹوتیاں

Ittehad

راولپنڈی ۔۔انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب گرلز کالج ڈھوک کالا خان میں منعقد ہوئی

Ittehad

Leave a Comment