2004 Latest News Press Releases

حافظ رمضان صدر پیپلا سرگودہا ڈویژن کی پروفیسر ناہید ناز کو ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد

ناہید ناز اردو کی ایسوس ایٹ پروفیسر ہیں اور اس سے قبل وہ بطور صدر شعبہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہی تھیں

سرگودھا(نامہ نگار) صدر پیپلا حافظ ڈاکٹر رمضان کی قیادت میں ایک وفد نے ڈائریکٹوریٹ تعلیمات سرگودھا کا دورہ کیا انہوں نے حال ہی میں ڈائریکٹر سرگودھا تعینات ہونے پر پروفیسر محترمہ ناہید ناز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا بکے پیش کیا محترمہ پروفیسر ناہید ناز اس سے قبل گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو تدریسی فرائض سر انجام دے رہی تھیں انہوں نے بطور لیکچرر اردو یکم اپریل 1999کو محکمہ ہائر ایجوکیشن جوائن کیا ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا اور پھر بیس جنوری 2021 کو صوبائی سلیکشن بورڈ نے انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پہ ترقی دی صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن حافظ ڈاکٹر محمد رمضان نے انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے اللہ بار تعالیٰ سے یہ بھی دعآ کی کہ وہ انہیں اساتذہ برادری کی خدمت کا موقع دے پی پی۔ایل اے کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن ابو الحسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے

Related posts

عالی مرتبت شخصیات کے رو برو پیش نہ ہونے پر پرنسپل سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کو عہدے سے ہٹا دیا

Ittehad

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کا ایڈیشنل چارج سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نوید کے سپرد

Ittehad

گوجرانولہ ۔۔ حکومت پنجاب نے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد انصاری کے احکامات معطلی   واپس لے لیے

Ittehad

Leave a Comment