گجرات ۔۔نمائیدہ خصوصی ۔۔گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج گجرات کی شعبہ فزکس کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ صدف خاں آفریدی انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً 45 برس تھی اور کافی عرصہ سے علیل تھیں وہ 2005 میں شعبہ تعلیم سے بطور کنٹریکٹ لیکچرر وابستہ ہوئیں ان کی تعیناتی گورنمنٹ کالج برائے خواتین فوارہ چوک گجرات میں ہوئی مذکورہ کالج جب گجرات یونیورسٹی کا حصہ بن گیا تو انہیں ریپیٹریایٹ کر کے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پول میں لے لیا گیا 2018 میں ترقی دے کر انہیں اسسٹنٹ پروفیسر فزکس بنا دیا گیا ایک مرتبہ پھر یونیورسٹی سے علیدہ ہو کر گرلز کالج فوارہ چوک بحال ہوا تو پھر دوبارہ انہیں یہاں تعینات کر دیا گیا انہیں کمر کی درد ہوئی علاج وغیرہ سے جب افاقہ نہ ہوا تو تشخیصی ٹیسٹ کروائے معلوم ہوا پتہ چلا کہ مرض بڑھتے بڑھتے کینسر کی شکل اختیار کر چکا ہے اور پھر اسے لاعلاج قرار دے دیا گیا اور کل 30 مارچ کو وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں