لاہور ( خبر نگار) ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مہوش اظہر چوہدری نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر موجود ڈپٹی ڈائریکٹرز کی آسامیوں کے لیے درخواست کنندگان کو کہا ہے کہ اگر محکمہ کے اہل کاروں کی جانب سے بنائے گئے میرٹ یا طریق کار کے خلاف اگر کوئی شکایات ہیں تو وہ سیکروٹنی کمیٹی یہ شکایات بیس نومبر 2025 سے لیکر 24 نومبر 2025 کو شام پانچ بجے بذریعہ گوگل پیش کریں واضح رہے کہ صرف امیدوران یہ شکایات پیش کر سکتے ہیں

