وفاقی بجٹ پاس ہونے کے بعد آج دو الگ الگ نوٹیفیکیشز کے ذریعے وفاق کے سرکاری ملازمین کے دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے دوسرا نوٹیفیکیشن پینشنرز کو دس فیصد اضافہ کرنے کا ہے سرکاری ملازمین کو یہ الاونس دس فیصد ان کی رننگ بیسک پر دیاگیا ہے جبکہ اس پر پانچ شرائط بھی لاگو کی گئی ہیں 1–اس پر انکم ٹیکس کا اطلاق ہوگا 2- چھٹی اور ایل پی آر کے دوران بھی ملے گا 3- پنشن اور گریجویٹی کے شمار میں نہیں آئیں گے4– بیرون ملک پوسٹنگ کےدوران نہیں ملے گا 5- ڈیپوٹیشن پرگئےملازمین اور بیرون ملک پوسٹنگ سے واپسی پراس تنخواہ پر ملے گا جو جانے سے قبل تھی پنشنروں کو دس فیصد اضافہ مجموعی پنشن پر ملے گا