2023 Latest News Press Releases

فل برائٹ ڈگری/پی ایچ ڈی پروگرام۔۔درخواستین 28 فروری تک دیں

یونائٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فلی فنڈڈ پروگرام کی گرانٹ میں ٹیوشن فیس تمام مطلوبہ کتب ،ہوائی جہاز کا کرایہ اور صحت انشورنس شامل ہیں پی ایچ ڈی میں درخواست کے لیے اٹھارہ سالہ تعلیم ماسٹر ڈگری ایم فل یا مساوی تعلیم کا ہونا لازم ہے جی آر ای جنرل میں سکور ایک سو پینتالیس اور فیلڈ متعلقہ میں ہائر سکور چاہیے بولنے اور لکھنے میں انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری شرط ہے ان پر پورا اترنے والے اٹھائیس فروری 2024 تک درخواست دیں یہ درخواستیں اگست تک پراسس ہو کر ستمبر تک ان کے نتائج کا اعلان کر دیا جاتا ہے یونیورسٹی میں داخلے و دیگر مراحل مکمل کیے جاتے ہیں اور جولائی اگلے برس امریکہ روانگی ہو جاتی ہے پاکستان میں مقیم پاکستانی درخواست دے سکتے ہیں کلینکل میڈیسن کے سوا تمام ڈسپلن کے لوگ درخواست جمع کروا سکتے ہیں مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://usefp.org/scholarships/fulbright-degree.cfm

Related posts

چیرمین لاہور بورڈ کی بھرتی کیلیے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر اپلائی کرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیعv

Ittehad

دو دن کے وقفے سےگورنمنٹ کالج راجن پور کے دو سابق پروفیسرز انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment