خواتین گریڈ بیس کے پوسٹنگ آرڈرز کرنے کا اجازت نامہ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایس او کو موصول ہوگیا جلد نوٹیفیکیشن ہو جائے گا
آج کی ڈی پی سی میں ایک سو مرد لیکچررز گریڈ اٹھارہ میں پرموٹ ہوئے
خواتین گریڈ بیس کے پوسٹنگ آرڈرز کرنے کا اجازت نامہ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایس او کو موصول ہوگیا اور آج شام ان کے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو رہے ہیں
خواتین لیکچررز کی ڈی پی سی باوجوہ روک دی گئی ایجنڈے میں سے خارج کر دیا گیا وہ خواتین انتظار کریں
لاہور(نمائندہ خصوصی) لیکچررز مرد وخواتین کی پرموشنز کے لیے 29 مئی 2023 کا ایجنڈا طے تھا اچانک خواتین کو ایجنڈے سے خارج کر دیا گیا وجہ بتانے سے ہر کوئی گریزاں ہے مرد لیکچررز کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا کل 29 مئی کو موخر ہونے والا اجلاس آج شروع ہوگیا ذرائع کے مطابق ڈیفرڈ اور فریش نو سو اکیاون سنیارٹی نمبر سے شروع ہونے والے فریش کیسز میں سے ایک سو تقریباً آج فیصل ہوگئے گزشتہ دنوں ہونے والی پی ایس بی کی میٹنگ کے منٹس تاحال وزیر اعلیٰ کو منظوری کے لیے نہیں بھجوائے جا سکے یہ مرحلہ دس پندرہ روز میں مکمل ہوگا اور تب پوسٹنگ ہوگی گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پانے والی خواتین جن کی بعض نا اہل افراد کی نا لائقی کے سب الیکشن کمیشن سے منظوری میں تاخیر ہوئی ان کی منظوری الیکشن کمیشن سے ا چکی ہے انشاللہ جلد نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا