2024 HED News Latest News

  پنجاب کے نوے منتخب کالجوں میں ای کیٹ اور ایم کیٹ کی فری تیاری

نوے میں دس کالجز صرف لاہور کے ہیں ہر کالج سے پانچ سبجیکٹ ٹرینر ہوں گے پروگرام دس ہفتوں پر محیط ہوگا مکمل دس ہفتوں کے کورس کے لیے ایک لاکھرکھے  گئے ہیں 450 ٹرینرز کو چارکروڑ پچاس لاکھ روپے دئیے جائینگے 

منتخب کیے جانے والے کالجز میں دس کا تعلق لاہور کے بڑے بڑے کالجز سے ہے کوئین میری کالج ،اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ ،کالج براے خواتین وحدت کالونی گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور، بوائز کالجز میں اسلامیہ کالج سول لائنز ،ایم اے او کالج ،گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کالج،،گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر  روڈ لاہور ،گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور اور گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور شامل ہیں تین کالجز قصور ضلع سے دو شیخوپورہ اور تین ضلع ننکانہ سے منتخب کیے گئے ہیں اس کے علاؤہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے بڑے بڑے کالجز کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سے بچے اس مقابلے کے امتحان میں حصہ لیتے ہیں

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔انٹرمیڈیٹ کلاسز میں پری ایڈمیشن کے بعد حکومت پنجاب نے صوبےکے نوے کالجز کا انتخاب کیا ہے جن میں ای کیٹ اور ایم کیٹ فری پروگرام کا آغاز کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے ہر کالج میں انگریزی فزکس کیمسٹری ،بیالوجی اور ریاضی کے مضامین کے ٹرینرز ہونگے ان پانچ استاتذہ کو دس ہفتوں کے ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے یوں اس مد میں90 کالجوں کے اساتذہ کے لیے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اگر چہ یہ ایک لاکھ روپے پرائیویٹ ٹیوشن سنٹرز میں دئیے جانے والے معاوضہ جات سے کہیں کم ہیں لیکن اس کے دو مثبت پہلو میں ہیں ایک یہ کہ یہ فری کوچنگ مہیا کریں گے اس طرح غریب اور پسماندہ طبقات کے بچے بھی مقابلے کے امتحان میں حصہ لے سکیں گے دوم اس سے سرکاری کالجوں کی افادیت میں اضافہ ہوگا اس لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کا موقف ہے کہ۔اسے ان مقاصد کی خاطر کامیاب کروایا جائے

Related posts

نئے رولز کے تحت لیو انکیشمنٹ نہ لینے والوں کے کیسز فوری بھجوائیں اور تکمیل کا سرٹیفیکیٹ بھی دیں

Ittehad

فخر اتحاد اساتذہ ڈاکٹر شیر محمد گوندل جرمنی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کر کے واپس آ گئے

Ittehad

سترہ مرد لیکچررز کے تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے 

Ittehad

Leave a Comment