2021 College News Latest News

لیہ۔اساتذہ احتجاج کا چوتھا روز ۔۔نام نہاد طالب علم کے خلاف پرچہ درج۔دوسرے کالجوں میں بھی مظاہرے

لیہ میں گستاخی کے مرتکب طالب علم کے خلاف اساتذہ اور طالب علموں کا احتجاج آج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ڈویژنل صدر پیپلا پروفیسر فرحان یا سر چاند کے اعلان کے مطابق احتجاج آج ڈویژن کے دوسرے کالجز بھی احتجاج میں شامل ہوگئے آج مظفر گڑھ۔علی پور چوبارہ ڈیرہ غازی خان میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے احتجاجی جلسے منعقد ہونے اور پروفیسر انور نذیر علوی کے ساتھ۔ یک جہتی کا اظہار کیا گیا لیہ میں آج پریس ریلیز میں پیپلا کے رہنماؤں نے انتظامیہ کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے استاد کی تکریم کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب تک چپ سادھ رکھی ہے انہیں پہلے تو استاد کے خلاف ایف آئی آر درج ہی نہیں دینی چاہیے تھی انہیں شاہد یہ بھی نہیں پتہ کہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے انہیں جیف سیکرٹری پنجاب سے اجازت درکار ہوتی ہے پرنسیپل۔ڈائریکٹر تعلیم ۔سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم نے تاحال اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا اساتذہ کا مطالبہ یہ ہے کہ کوئی اعلی آفیسر ابتدائی پروب کر کے ایف آئی آر کے اخراج کا حکم دیں اگر استاد کی عزت وتکریم نہ کروائی گئی تو اساتذہ خود اپنے حقوق کا دفاع کریں گے 

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرنسپل کے لیے اہلیت کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ضرورت مند طالب علموں کے لیے ایچ ای سی کے سکالرشپ

Ittehad

دو دن کے وقفے سےگورنمنٹ کالج راجن پور کے دو سابق پروفیسرز انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment