2023 HED News Latest News

یونیورسٹی آف گجرات میں ضم ہونے والے چار کالجز محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس 

گورنمنٹ کالج گجرات ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ریلوے روڈ گجرات ،فاطمہ جناح کالج برائے خواتین گجرات اور گورنمنٹ کالج فار وویمن  مرغزار کالج گجرات کی جائیداد و تمام مفادات اور حقوق جو انہیں یونیورسٹی کا حصہ بنے سے پہلے تھے واپس اسی طرح لوٹا دئیے گئے ہیں تمام فنڈز انہیں واپس کر دئیے جائیں جو گجرات یونیورسٹی کا ایکٹ بننے سے قبل تھا بحال کردیا گیا ہے 

لاہور (نمائندہ خصوصی) کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی نے بھی یونیورسٹی آف گجرات کے ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے اب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گجرات کے چار سرکاری کالجز گورنمنٹ کالج گجرات، گورنمنٹ کالج برائے خواتین ریلوے روڈ گجرات گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی گجرات اور فاطمہ جناح کالج برائے خواتین گجرات اب یونیورسٹی آف گجرات ک کانٹینٹ کالجز نہیں رہے ایکٹ میں تبدیلی کر کے ان کی جائیداد فرنیچر اور دوسرے مفادات و فنڈز ان کے حوالے کر کے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے کالجز کی طرح بنا دیاگیا ہے جس طرح وہ ایکٹ بننے سے قبل تھے اس سلسلے میں ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے 

Related posts

مضمون تاریخ کو مقبول بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر غور۔۔ڈاکٹر محبوب حسین کنوینرمنتخب

Ittehad

کرونا وائرس کا خطرہ،پنجاب کے 69 کالجز کوکورنٹائن سائٹ بنانے کا فیصلہ

Ittehad

ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالج پرنسپلز کی خالی پوسٹوں کے لیے پینلز بھجوائیں ،ڈائریکٹرز کو یاد دہانی

Ittehad

Leave a Comment