میرٹ لسٹ 197صفحات پر مشتمل ہے امیدواران کی کل تعداد 745 ہے
سب سے زیادہ سکور اوکاڑہ کی ڈاکٹر مسرت جبین کے ہیں جنہوں نے 75.31سکور کیا جبکہ سب سے کم سکور زیرہ ہے جو کئی اُمیدواروں کے ہیں تیس اُمیدواروں کا سکور بیس سے کم ہے
لاہور ،راولپندی کے پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کا آغاز آگلے چند روز میں شروع ہونے کا امکان شیڈول ایک دو دن میں جاری ہو جائے گا
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) آخر کار پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے پہلے لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کی پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کا آغاز کیا جا رہا ہے امکان ہے کہ ایک دو روز میں شیڈول کا اعلان ہو جائے اور اس کے اگلے چند روز میں باقاعدہ انٹرویوز شروع کر دئیے جائیں گے کل تک میرٹ لسٹ پر اپنے اور اپنے مدمقابل امیدوار پر اعتراض کیا جا سکتا ہے میرٹ لسٹ جاری ہو چکی ہے کل 745 امیدواران نے ان آسامیوں کے لیے درخواستیں دی ہیں میرٹ لسٹ 197 صفحات پر مشتمل ہے اور پی ڈی ایف فارم میں ہے ذیل میں اسے پیسٹ کیا جا رہا ہے اس شکل میں اسے لسٹ کے نیچے بار پر دئیے گئے ایروز کو آگے پیچھے گھما کر مطلوبہ سٹیشن یا امیدوار کو تلاش کیا جا سکتا ہے یا پی۔سی پر ڈاؤن لوڈ کر کے کنٹرول ایف کے ذریعے مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہے امیدواران میں میرٹ پر سب سے زیادہ سکور اوکاڑہ سے امیدوار میڈم ڈاکٹر مسرت جبین کا ہے جن کا سکور 75.31 ہے پچاس امیدواران کا سکور بیس سے بھی کم ہے جبکہ کئی امیدواروں کا صفر بھی ہے
principal