2022 Latest News University / Board News

سیمینار /کانفرنس/سمپوزیم یا ٹرینگ ورکشاپ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فنڈز حاصل کریں

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ایک اشتہار کے ذریعے پاکستان بھر کے ہائر ایجوکیشن کے سرکاری و اہل پرائیویٹ سیکٹر کے ایسے  ادارے جو کمیشن سے منسلک ہیں سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے اداروں میں قومی یا بین الاقوامی نوعیت کے سیمینارز/ سمپوزیم یا ورکشاپ کا انعقاد کریں تو ہائر ایجوکیشن کمیشن اس کے لیے انہیں گرانٹ مہیا کرئے گا وہ اس مقصد کے حصول کے لیے درخواست دیں اس ترغیب کا مقصد ریسرچ کلچر کا فروغ اور ہائر ایجوکیشن کے اداروں کے مابین تعلقات بڑھانا ہے نیز اس سے ان اداروں کا صعنتی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے مابین ایک رشتہ استوار ہوگا ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس ضمن میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اب یہ ممکن کر دیا ہے کہ ایسے پروگرامز کی فنڈنگ کے لیے براہ راست ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست دی جا سکے گی      کونسے ادارے درخواست دینے کے اہل ہیں        تمام سرکاری یونیورسٹیاں اور ڈگری تقسیم کرنے والے ادارے اور ایل پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیاں جنہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم کرتا ہے اور وہ درج ذیل شرائط کو پورا کرنے ہیں  1- ادارے جہاں اچھا خاصا سیمینار کا نظام قائم ہے 2- جہاں ایم فل / پی ایچ ڈی سسٹم استقامت سے چل رہے ہیں 3- ان اداروں میں اس ڈیپارٹمنٹ میں پانچ سے آٹھ فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹریٹ کی ہو 4- کانفرنس کے انعقاد سے کم از کم چار ماہ قبل پیپرز کے لیے کہا جا چکا ہو 5- کانفرنس کا پیر رہو پراسس ہو چکا ہو اور اس کی دستاویزات ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہوں  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ  میں رجسٹرار یا توکل پرسن کا تقرر ہونا ضروری ہے۔                   یکم جولائی دو ہزار بائیس سے سارا سال کسی بھی وقت اپلائی کی جا سکتا ہے 

مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ کے درج ذیل ایڈریس پر وزٹ کریں

http:// www.hec.gov.pk/site/SC

Related posts

لا پتہ سی ایس پی آفیسر کے لواحقین کو فیملی پنشن دینے کا نوٹیفکیشن

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنما اور اردو ادب کے نامور استاد لئیق زیدی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

  نو منتخب سترہ خواتین لیکچررز بیالوجی کی پوسٹنگ تجاویز فائنل 

Ittehad

Leave a Comment