2021 HED News Latest News

لاہور کے پانچ بڑے مردانہ و زنانہ کالجوں کے پرنسپلز کےلیے درخواستیں طلب

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اپنی ویب سائٹ پر مشتہر کیا ہے کہ لاہور شہر کے پانچ بڑے کالجوں میں پرنسپلز کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں ان پر تقرری کے خواہشمند دو اکتوبر تک ان لائن اپلائی کریں ان میں کچھ خالصتاً گریڈ بیس کی کچھ انیس /بیس اور کچھ انیس کی ہیں ان میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج شالیمار  لاہور یہ دونوں مردانہ پوسٹیں ہیں اور دونوں گریڈ بیس کی ہیں گورنمنٹ کوئین میری کالج لاہور زنانہ ہے اور گریڈ بیس کی ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شاد باغ لاہور زنانہ اور گریڈ انیس کی ہے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور کی زنانہ اور گریڈ انیس کی ہے گورنمنٹ گریجویٹ کالج شالیمار سے پروفیسر محمد اویس ریٹائر ہوئے اور یہ پوسٹ اٹھارہ اپریل دو ہزار اکیس سے خالی پڑی ہے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کی پوسٹ پروفیسر رانا محمد اسلم پرویز کی ریٹائر منٹ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے اور یہ دس اگست دو ہزار اکیس سے خالی پڑی ہے کوئین میری کالج کی پوسٹ ڈاکٹر عرفانہ مریم کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی ہے جو اٹھائیس ستمبر  دو ہزار اکیس کو ریٹائر ہوئیں اور یہ اس تاریخ سے خالی ہے گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاد باغ کی پرنسپل مسز روبینہ سیف مدت ملازمت مکمل کر کے سولہ ستمبر دو ہزار اکیس کو ریٹائر ہوئیں یہ پوسٹ سولہ ستمبر سے خالی ہوئی گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور کی پوسٹ 19 گریڈ کی ہے اور کچھ ہی عرصہ قبل ریٹائر ہوئی ہیں محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گریڈ بیس کی پوسٹوں پر صرف گریڈ بیس جبکہ دوسری پوسٹوں پر انیس بیس کے افراد اپلائی کریں ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مردانہ کالجوں کے لیے مرد حضرات جبکہ خواتین کالجز کے لیے خواتین اساتذہ ہی اپلائی کریں ان لائن  درخواست دینے کی آخری تاریخ دو اکتوبر رات تک ہے مزید تفصیل جاننے اور اپلائی کرنے کے لیے درج ذی پر کلک کریں

Applications for Principalship in Public Sector Colleges, Punjab | Higher Education Department, Government of the Punjab

Related posts

اتحاد اساتذہ ڈی جی خان ڈویژن کیطرف سے ڈاکٹر امیر ملک المعروف لالہ میرو کا تعزیتی ریفرنس 

Ittehad

لاہور دھرنے میں ہزاروں سرکاری ملازمین ۔مگر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا غائب

Ittehad

ڈاکٹر عنصر اظہر نوکری پر بحال ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کا چارج سنبھالیں گے

Ittehad

Leave a Comment