2022 HED News Latest News

  سنیارٹی نمبر 401 تا 900  خواتین اسسٹنٹ پروفیسر لسٹ میں مسنگ کالم مکمل کروائیں

انیس گریڈ میں ترقی کے لیے یہ پہلا مرحلہ ہےسنیارٹی لسٹ کے بغور مطالعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بے شمار خواتین کے کئی کئی کالمز خالی ہیں

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے اٹیچ ڈیپارٹمنٹ ڈی پی آئی آفیس سے ایک لیٹر جاری ہوا ہے جس کے مطابق حکومت مستقبل قریب میں مزید پانچ سو خواتین سنیارٹی نمبر 401 تا 900 کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتی ہے اس سلسلے میں پہلا مرحلہ پرموشن لنکڈ ٹرینگ کا ہے ان لائن ٹرینگ کے لیے لازمی ہے کہ ان خواتین کے مکمل کوائف محکمہ کے پاس ہوں مثلا مکمل نام و جائے تعیناتی و شناختی کارڈ کا نمبر  ان کا سیل نمبر  ان کا ای میل ایڈریس وغیرہ  سنیارٹی لسٹ کا بغور مطالعہ کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ بے شمار خواتین ایسی ہیں جن کے کچھ یا سب کالم خالی پڑتے ہیں یہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے بار بار یاد دہانی کے باوجود اپنے کوائف درج نہ کروائے ہوں یا ادھر سے بھجوانے گئے بھی ہوں مگر یہاں درج ہونے سے رہ گئے ہوں یا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ سریے سے موجود ہی نہ ہوں نوکری چھوڑ کر جلے گئے ہوں  سلیکٹ ہو کر اسی محکمہ میں کسی اوپری گریڈ میں چلے گئے ہوں خدانخواستہ انتقال فرما گئے ہوں منتخب ہو کر کسی دوسری سروس میں جلے گئے ہوں  یا ریٹائر ہو گئے ہوں  یا کسی اور بنا پر سروس میں موجود نہ ہوں ظاہر ہے نا موجود یہ بتانے نہیں آئے گا کہ وہ موجود نہیں یہ پتہ دوسرے نے لگانا ہے لہذا پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں کی بالخصوص اور دیگر ایکٹیو ساتھیوں کی بالعموم  یہ ذمہ داری ہے کہ جس جس کے پاس جو معلومات ہیں وہ اکٹھی کر کے بہم پہنچائیں یوں یہ عمل جلدی اور آسان ہو سکتا ہے     

Related posts

  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بجف اقبال ٹرانسفر  ڈاکٹر واصف خورشید ان کی جگہ تعینات

Ittehad

پی پی ایل اے نے ہڑتال کا نوٹس حکام کوبھیجوا د یا

Ittehad

یونیورسٹیوں سے واپس آنے والی انیس خواتین کے تعیناتی کے ارڈرز

Ittehad

Leave a Comment