2022 Latest News Press Releases

پے پروٹیکشن پر فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ ۔۔ صف آرائی کر لیں۔۔حکمت عملی طے کرنے کے جلد اجلاس ہوگا

پی پی ایل اے کی مرکزی ایگزیکٹو کا اجلاس اور فیصلے

 کل مورخہ انیس جنوری پی پی ایل اے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ایم اے او کالج کے کانفرنس روم    میں منعقد ہوا جس میں  کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی جس  میں یہ طے پایا کہ آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سیکرٹری  فنانس سے ایک لیٹر  اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو لکھوایا جائے جس میں یہ کہلوایا جائے کہ جب تک اٹھارہ کالجوں میں اٹانومی کے خاتمے  کی   سمری کی منظوری نہیں ہو جاتی  اساتذہ کی تنخواہوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اسکے علاؤہ اجلاس میں طے ہوا جن آٹھ سو پجاس اسسٹنٹ پروفیسرز صاحباں کی پی ایل ٹی  ہوچکی ہے انکی فوری یکمشت پروموشن کے لیے پی ایس بی  کا اجلاس بلا کر ترقیاں  کروائی جائیں  اسکے علاؤہ    پے پروٹیکشن کے  روکے ہوئے عمل کی منظوری کے لیے ایک 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکا جلداجلاس منعقد کیا جائے گا اسکے علاؤہ ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان اور ڈی ڈی سی میانوالی کے نامناسب رویے کے خلاف اجلاس میں قرارداد مزمت بھی منظور کی گئی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔                      

Related posts

لیکچرز کی سنیارٹی لسٹوں کا قصہ۔۔اونٹ رے 🐫 تیری کون سی کل سیدھی

Ittehad

فیس کی عدم ادائیگی پر بچے کے ساتھ ناروا سلوک،نجی سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

Ittehad

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا ٹیسٹ ان لائن ہوگا یہ نہایت سہل ہوگا

Ittehad

Leave a Comment