2025 Latest News Press Releases

سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ ڈیٹا اپ ڈیٹ ہو گیا اب ادائیگی تیزی سے ہو سکے گی

تیز رفتار ادائیگی کے لیے ایک فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا جو ریٹائر ہونے والے ملازمین کو فائنل پیمنٹ کی ادائیگی فی الفور کر دے گا اس سیل کا باقاعدہ افتتاح ایک تقریب میں کیا گیا پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری احمد رضا سرور نے افتتاح کیا

اس سے قبل ملازمین کا یہ فنڈ کئی سٹیشنوں پر ہوتا تھا اور ان کو ایک جگہ کرنے پر خاصا وقت لگتا تھا اور ادائیگی میں کئی کئی ماہ کی تاخیر ہو جاتی تھی

لاہور ( خبر نگار) سرکاری ملازمین اور خصوصاً ریٹائر سرکاری ملازمین کا ایک دیرینہ مسلہ تھا کہ ان کے جی پی فنڈ کی رقم طلب کرنے پر فی الفور ادا نہیں کی جاتی اور انہیں کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا یہ حال حاضر سروس ملازمین کو درپیش تھا انہیں بھی جی پی فنڈ میں سے ایڈوانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا کرتا تھا یہ ان کی جانب سے مطالبہ تھا کہ مسلے کو حل کیا جائے اور ادائیگی وقت پر کروائی جائے اکاؤنٹ افیسز سے یہ عذر پیش کیا جاتا تھا کہ چونکہ سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ کئی اضلاع میں رہتی ہے اور اور فنڈ کی کٹوتی ان ہی جگہوں پر رہ جاتی ہے اور ایک جگہ پر اکھٹی نہیں ہوتی اور انہیں ایک جگہ پر منتقل ہونے میں وقت لگ جاتا ہے اس شکایت کو دور کرنے کے لیے چند ماہ قبل ایک پروجیکٹ بنا کر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا اور تمام سرکاری ملازمین کا یہ فنڈ ان کی آخری پوسٹنگ کے سٹیشن پر اکھٹا کر دیا گیا اب یہ ادائیگی فوری طور پر ہو سکے گی اگلا قدم اس ادائیگی کو سبک رفتار بنانا تھا ایک سیل قائم کیا گیا ہے جس کا ایک تقریب منعقد کرکے کیا گیا اس سیل کا افتتاح پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب احمد رضا سرور نے کیا تقریب سے جناب احمد رضا سرور اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے خطاب کیا جناب احمد رضا سرور نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفیس کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ادائیگیاں اب جلد ہو سکیں گی جناب اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے بھی یہی بات دہرائی اور مزید کہا کہ اگر رئٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پھر بھی کوئی دقت ہو تو میرے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں توقع کی گئی ہے کہ اس کے بعد ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں اضافہ ہوگا اور فنڈز کی ترسیل کا عمل مزید شفاف اور موثر ہو گیا ہے

Related posts

گوجرانولہ ۔۔ حکومت پنجاب نے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد انصاری کے احکامات معطلی   واپس لے لیے

Ittehad

غیر ملکی طالب علموں کو امریکی حکومت کی دھمکی

Ittehad

صوبائی سلیکشن بورڈ کی میٹنگ ہو گئی محکمہ ہائر ایجوکیشن کےایک سو انتیس گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پا گئے

Ittehad

Leave a Comment