2022 College News Latest News

ریٹائر ہونے والے تیرہ پروفیسرز کو الوداعیہ اور ریپیٹریٹڈ کو خوش آمدید


ذندہ دالان انبالہ مسلم کالج سرگودھا کی نئی خوبصورت روایت

رکھا جائے گا اج گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کے سٹاف ممبران نے کرونا کے دوران(جنوری 2020 تا جنوری 2022) ریٹائر ہونے والے معزز رفقائے کار کے اعزاز میں اور یونیورسٹی آف سرگودھا سے ریپیٹ ری ایٹ  ہو کر کالج کو جائن کرنے والے معزز اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک شاندار اور یادگارالودعیہ و استقبالیہ کا اہتما م کیا گیا تھا
     یہ تقریب اج دوپہر 1:30 پہ سٹی روڈ پر واقع کراون میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس  میں کم و بیش 80 سٹاف ممبران (مہمان/ میزبان)نے شرکت کی ..اتنی کثیر تعداد میں سے نصف مہمان تھے اور نصف میزبان ۔
              تقریب کی صدارت جناب پروفیسر سر فراز احمد گجر ، ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن سرگودھا نےکی۔
         اس تقریب کی دو نشستیں تھیں
@ پہلی نشست میں گزشتہ دو برسوں میں ریٹائر ہونے والے 13 دوستوں کو الوداعیہ دیا گیا ان میں
.. انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید
۔۔ سابق پرنسپل و پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد گوندل
۔۔ سابق پرنسپل اور کیمسٹری کے ہیڈ چودھری فتح دین صاحب
۔۔ شعبہ شماریات کے سینئر استاد اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق کنٹرولر آف امتحانات چوہدری محمد اقبال
۔۔شعبہ انگریزی کے ہیڈ اور سابق پرنسپل حاجی بدرمنیر منہاس
۔۔ عربی کے نامور استاد پروفیسر عبدالغفار صاحب
۔۔۔شعبہ انگریزی کے ہیڈ پروفیسر تنویر قریشی
۔۔۔شعبہ فزکس کے ہیڈ حافظ عبدالقادر
۔۔شعبہ۔کیمسٹری کے سینئر استاد اور سابق پرنسپل طارق سعید شاہ صاحب نے شرکت کی
       جناب پروفیسر سرفراز احمد چٹھہ اور پروفیسر افتخار احمد باجوہ صاحب اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں تشریف نہ لاسکے
     ان مہمانوں نے جناب ڈائریکٹر پروفیسر سرفراز احمد گجر اور جناب پرنسپل ڈاکٹر محمد اظہر عباس صاحب کے دست مبارک سے پھولوں کے گلدستے وصول کیے
  جناب طارق سعید شاہ  اور پروفیسر عبدالقادر صاحب کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں
    ان مہمانوں کی طرف سے دو نمائندہ شخصیات نے اظہار خیال کیا پروفیسرطارق سعید شاہ صاحب نے اس یادگار تقریب کے شاندار انعقادپر  جناب پرنسپل اور تقریب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
    ان کے بعد پروفیسر شبیر احمد گوندل صاحب نے بہت مفصل انداز میں میں  تقریب کے جملہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کالج کی تاریخ کی یادگار ترین تقریب قرار دیا  انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں 5 سابق پرنسپلز بطور مہمان شریک ھیں یوں  یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہے ، ایسی تقریب انبالہ کالج کی تاریخ میں  نہ ماضی میں کبھی ہوئی نہ مستقبل میں ہونے کا امکان ہے  انہوں نے کہا کہ لوگ یہاں ریٹائر منٹ کے اگلے روز اپنی پرھنگام۔زندگی میں گم ھو کر  دوستوں کو بھول جایا کرتے  ہیں لیکن اس کالج کے دوستوں نے دو برس گزر جانے کے باوجود دوستوں کی اتنی کثیر تعداد کو یاد رکھا جس پر بلا شبہ وہ بہت داد کے مستحق ہیں۔
          تقریب کے دوسرے سیشن میں  سٹاف سیکریٹری اور وائس پرنسپل ڈاکٹر فیاض احمد فیضی ( راقم)  اور تقریب کے مہمانِ خصوصی  جناب پروفیسر سرفرازاحمد گجر نے آنے والے 26 معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے دیے
        یونیورسٹی سے کالج میں جوائن کرنے والے ان کم و بیش دو درجن سے زاید تمام دوستوں نے آج پروگرام میں شرکت کی جس سے ان کےانبالہ کالج کے موجود سٹاف کے ساتھ محبت اعتماد اور باھمی یگانگت کا اندازہ لگایا جا سکتا ھے ویلکم کیے جانے والے ان احباب کی طرف سے ایک سینئر رفیق کار پروفیسر ڈاکٹر خواجہ رئیس احمد ،  (سابق پرنسپل) نے کلمات تشکر ادا کیے
       آخر میں جناب پرنسپل اور جناب پروفیسر سرفراز احمد گجر، مہمان خصوصی کا خطاب ہوا۔۔۔۔۔۔جناب پرنسپل نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ادارہ انشاءاللہ ان تمام روایات کے تسلسل کو یقینی بنائے گا جو کالج کی ترقی اس کے وقار، عزت اور نیک نامی میں اضافے کا باعث ھوں ۔۔
       جناب ڈائریکٹر نے بھی اس کامیاب اور تاریخی تقریب کے انعقاد پر جناب پرنسپل اور تقریب کا اھتمام کرنے والے اساتذہ کو  اور راقم کو مبارک باد پیش کی
     آخر میں  جناب پرنسپل کی طرف سے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی اور سٹاف کی طرف سے مہمان خصوصی کے دست مبارک سے جناب پرنسپل کو شیلڈ پیش کی گئی
         ادارے اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کے ساتھ اس شاندار تاریخی اور یادگار تقریب کا اختتام ھوا
  اس کے بعد الوداعیہ اور استقبالیہ میں شریک و مدعو معزز مہمانوں کو پر تکلف لنچ پیش کیا گیا ۔۔۔۔۔۔
(

Related posts

اڑتالیس بین الاقوامی یونیورسٹیز سکالرشپ۔مکمل فنڈڈ

Ittehad

ٹرانسفر فیز ٹو کا آغاز کل انیس اگست سے پوریا ہے ان لائن درخواستیں وصول ہونگی خواہشمند پہلے آسامی چیک کر لیں 

Ittehad

پے پروٹیکشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا نیا متفقہ احتجاجی شیڈول جاری

Ittehad

Leave a Comment