2022 College News Latest News

لیہ ۔۔اتحاد اساتذہ لیہ کی جانب سے الوداع ۔خوش آمدید کہنے کی خوبصورت تقریب

پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ جہاں دن رات اساتذہ برادری کی خدمت میں رات دن مصروف ہے وہاں ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی روایات کے فروغ کے لیے وقت نکالتی ہے گزشتہ دنوں ڈویژنل صدر پی پی ایل اے پروفیسر فرحان یاسر چاند اور ضلحی صدر اتحاد اساتذہ جناب سبحان سہیل کی قیادت میں ایک کثیر رنگی تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے سارے انتظامات رہنما اتحاد اساتذہ جناب جرات عباس کے ذمے تھے اس تقریب میں نئے جوائن کرنے والے پرنسپل ڈاکٹر سجاد حسین ۔فیکلٹی ممبر لیکچرر سوشیالوجی سبط حسن کو خوش آمدید کہا گیا اور ٹرانسفر ہو کر جانے والے ساتھی لیکچرر کیمسٹری پرویز اقبال کو خدا حافظ جبکہ ریٹائر ہو کر جانے والے سینیر ساتھی پروفیسر مدثر مبین کو الوداع کہا گیا تقریب کے مقررین نے جانے والوں کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ نئیے آنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی آخر میں ایک پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Related posts

ملتان،بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے پرنسپلز کے امیدواران توجہ فرمائیں

Ittehad

لاہور ہائیکورٹ نے پے پروٹیکشن کیس میں دو سو ستائیس متاثر ین کی تنخواہوں سےریکوری رکوا دی

Ittehad

صرف تعلیمی بورڈوں کے ریٹائرڈ دوبارہ رکھے گئے ملازمین کو بورڈوں سے فارغ کیا جائے ۔۔ہائر ایجوکیشن کی وضاحت 

Ittehad

Leave a Comment