فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی نے کہا ہے کہ چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان طارق بنوری کی پالیساں تعلیم دشمن ہیں لہذا وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے نمائندے چوبیس اگست کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر مظاہرہ کریں گے یہ فیصلہ فیڈریشن کے نمائندوں کے ایک ان لائن اجلاس میں کیا گیا جس میں فیپوسا کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف، نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری ،پنجاب کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری اور تمام یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے اس وڈیو میٹنگ میں شرکت کی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ماڈل یونیورسٹی ایکٹ بارے پنجاب کی باڈی کے ایچ ای سی کے مابین طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کروایا جاے انہوں نے اینٹی ڈیٹڈڈ اپوائنٹمنٹ کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کیا جاے